اشیائے خور و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں: عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ اشیائے خور و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن الائنس میں موجود تمام پارٹیاں ایک پیج پر آ رہی ہیں۔ اپوزیشن کی سیاسی پارٹیوں کا ایک ہی ہدف ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتیں فیصلے میرٹ پر کریں گی ، ملک میں خوشحالی آئے گی۔ اشیائے خور و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ بجلی و گیس کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔ ملک میں کاروبار سکڑ چکا ہے۔
پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔ انٹیلیجنس ایجنسیز کا جو کام ہے وہ نہیں کر رہیں۔ ہمارے نوجوان سپاہی و افسران شہید ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں تقریباً 13 انٹیلیجنس ایجنسیز موجود ہیں، ان ایجنسیز کے تمام لوگوں کا ایک ہی مقصد پی ٹی آئی کے لوگوں کے خلاف کیسز بنانا ہے ۔ جہاں دہشت گردی ہو رہی ہے وہاں انٹیلیجنس ایجنسیز کے لوگوں کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے۔
قبل ازیں انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور کر لیں۔ عدالت نے 5، 5 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت کی درخواستیں منظور کیں۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: عمر ایوب رہی ہیں ملک میں کر رہی
پڑھیں:
کوئٹہ: اشیائے خور و نوش کا سرکاری نرخ نامہ نظر انداز
کوئٹہ میں مختلف اشیائے خور و نوش کا سرکاری نرخ نامہ نظر انداز کر دیا گیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں مٹن فی کلو 2100 سے2200 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بغیر ہڈی بیف فی کلو 1350 جبکہ ہڈی والا گوشت 1000 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
سرکاری نرخ نامے میں مٹن فی کلو 1900 جبکہ بیف بغیر ہڈی 1050 اور ہڈی والا 925 روپے مقرر ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ دودھ کی فی لیٹر 200 روپے جبکہ دہی کی فی کلو 240 روپے میں فروخت جاری ہے۔
کوئٹہ میں تازہ دودھ کا فی لیٹر سرکاری نرخ 190 اور دہی کا فی کلو 200 روپے مقرر ہے۔
شہر میں سرکاری نرخ نامے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1400 روپے مقرر ہے۔
مارکیٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1950 سے 2000 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔