سینیٹ میں اپوزیشن نے سینیٹر عون عباس کی گرفتاری پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ایوان کی کاروائی کا بائیکاٹ کردیا جب تک عون عباس کی گرفتاری کے حوالے سے ٹھوس اقدام نہیں کیا جاتا ہم ایوان میں نہیں آئیں گے ۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عون عباس کو بہاولپور پولیس نے شنکارہ ہرن کے شکار کی ایف آئی آر میں گرفتار کیا ہے ۔ایوان میں دہشتگردی کے دوران شہید ہونے والوں کے لیے دعا کرائی گئی۔ ایوان میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی ترمیمی بل پاس کرلیا جبکہ دو بل قائمہ کمیٹی کو بھیج دیئے ۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ہمارے ایک اور سینیٹر کو اٹھا لیا گیا: شبلی فراز

سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہمارے ایک اور سینیٹر کو اٹھا لیا گیا ہے، سینیٹر عون عباس بپی کو ان کے گھر سے اٹھایا گیا ہے۔

سینیٹ کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے پاس عون بپی کی گرفتاری کی ویڈیو ہے، گرفتاری کے وقت ان کے گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی۔

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ گرفتار کرنے والوں نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، یہ ظلم و زیادتی ہے، یہاں زبردستی زبان بندی کی جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ کیا اس بارے میں چیئرمین سینیٹ کے آفس کو آگاہ کیا گیا تھا؟ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو اس ایوان کی کوئی اہمیت نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ کیوں منظور نہیں کیا جا رہا؟

متعلقہ مضامین

  • عون عباس بپی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی ارکان کا سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ
  • سینیٹ میں پی ٹی آئی کا عون عباس بپی کی گرفتاری پر واک آؤٹ
  • سینیٹ اجلاس، پی ٹی آئی کا واک آؤٹ
  • عون عباس کی گرفتاری پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور منظور کاکڑ میں سخت جملوں کا تبادلہ
  • ہمارے ایک اور سینیٹر کو اٹھا لیا گیا: شبلی فراز
  • سینیٹ اجلاس ؛عون عباس بپی کی گرفتاری پر پی ٹی آئی ایوان سے واک آؤٹ کر گئی
  • ٹرمپ کی تقریر کے دوران احتجاج پر اپوزیشن رکن کو سیکیورٹی گارڈز نے اسمبلی سے باہر نکال دیا
  • پارلیمنٹ میں احتجاج ، ایوان میدان جنگ بن گیا
  • سربیا کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے احتجاج سے ایوان میدان جنگ بن گیا، اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال