لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے دیا۔نجی چینل کے مطابق جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے استعفے میں لکھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید کام نہیں کرسکتا۔جسٹس چوہدری عبد العزیز نے مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان کو ارسال کیے گئے اپنے استعفے میں لکھا کہ 2016 میں لاہور ہائیکورٹ کے جج کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

انہوں نے لکھا کہ بطور جج فرائض انجام دینے کے دوران تقریباً 40 ہزار کیسز کے فیصلے کیے، جسٹس چوہدری عبد العزیز نے کہا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 206 کے تحت اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں، ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید فرائض سرانجام نہیں دے سکتا۔

لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق جسٹس چوہدری عبدالعزیز کی تاریخ پیدائش 9 ستمبر 1971 ہے، وہ 26 نومبر 2016 کو لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج کے طور پر شامل ہوئے تھے، انہیں 8 ستمبر 2033 میں ریٹائر ہونا تھا، تاہم انہوں نے قبل از وقت اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔جسٹس شاہد جمیل خان نے 2029 میں ریٹائر ہونا تھا، جسٹس شاہد جمیل خان سینیارٹی لسٹ میں گیارہویں نمبر پر تھے جسٹس شاہد جمیل کی جانب سے ارسال کردہ استعفے میں کہا گیا ہے کہ میں نے 10 سال تک لاہور ہائی کورٹ کے جج کے طور پر فرائض انجام دیے، اب میں نے 1973 کے آئین پاکستان کے آرٹیکل 206 (1) کے تحت فوری طور پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔جسٹس شاہد جمال نے اپنے استعفے میں لکھا کہ لاہور ہائی کورٹ کا جج ہونا بہت اعزازکی بات تھی لیکن ذاتی وجوہات کے باعث نئے باب کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے قبل جنوری 2024 میں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر اکبر نقوی نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیا تھا۔

یو اے ای میں دو بھارتی شہریوں کو سزائے موت دیدی گئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: جسٹس چوہدری عبدالعزیز لاہور ہائیکورٹ جسٹس شاہد جمیل استعفے میں کورٹ کے لکھا کہ

پڑھیں:

لاہور ہائیکورٹ کے 4 نئے ایڈیشنل ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لاہور ہائیکورٹ کے 4 نئے ایڈیشنل ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس)لاہور ہائی کورٹ کے 4 نئے ایڈیشنل ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب لاہور ہائی کورٹ کے ججز لاؤنج میں منعقد ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا۔ ایڈیشنل جج کا حلف اٹھانے والوں میں راجا غضنفر علی خان، تنویراحمد شیخ، طارق محمود باجوہ اور عبہر گل خان شامل ہیں۔

تقریب میں سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان اورجسٹس علی باقر نجفی موجود تھے۔ جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس سید شہباز علی رضوی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ کے دیگرججز بھی موجود تھے۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ امجد اقبال رانجھا نے تقریب میں نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب ، صوبائی و وفاقی لاء افسران اور سینئر وکلاء سمیت حلف اٹھانے والے ججز کی فیملیز اور عزیز و اقارب بھی حلف برداری تقریب میں شریک تھے۔ 4 نئے ایڈیشنل ججز کی حلف برداری کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد 47 ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے استعفیٰ دیدیا
  • لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس چوہدری عبد العزیز مستعفی
  • لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے استعفیٰ دےدیا
  • لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ کے جج جسٹس عبدالعزیز نے استعفی دے دیا
  • جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا 
  • لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
  • لاہور ہائیکورٹ میں 10 سال بعد خاتون جج کی تقرری، تعداد 2 ہو گئی
  • لاہور ہائیکورٹ کے 4 نئے ایڈیشنل ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
  • لاہور ہائیکورٹ، سرکاری فنڈز کو ذاتی تشہیر کیلئے استعمال کرنے کیخلاف درخواست دائر