لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ کے جج جسٹس عبدالعزیز نے استعفی دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس چودھری عبد العزیز نے استعفیٰ دے دیا.
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے ایک جج کی جانب سے استعفی دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے، یہ استعفیٰ لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز کی جانب سے دیا گیا ہے۔
جسٹس چودھری عبد العزیز نے استعفی دینے کے حوالے سے کہا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید کام سر انجام نہیں دے سکتا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لاہور ہائی کورٹ
پڑھیں:
سپریم کورٹ کا پانچ رکنی آئینی بینچ آئندہ ہفتے سے مقدمات کی سماعت کرے گا
سپریم کورٹ کا پانچ رکنی آئینی بینچ آئندہ ہفتے سے مقدمات کی سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کے سربراہ ہوں گے۔
جسٹس عامر فاروق کو بھی آئینی بینچ میں شامل کر دیا گیا۔ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر بھی بینچ میں شامل ہوں گے۔
آئینی بینچ 10 مارچ سے 14مارچ تک مقدمات کی سماعت کرے گا۔