سینیٹر فیصل جاوید کو جہاز سے آف لوڈ کرنے پر عدالت کا اظہار برہمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 مارچ ۔2025 )پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید کو جہاز سے آف لوڈ کرنے پر سرکاری وکیل پر برہمی کا اظہار کیا ہے پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے جہاز سے آف لوڈ کرنے کے معاملے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، سینیٹر فیصل جاوید اپنے وکیل عالم خان ادینزئی کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے.
(جاری ہے)
عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے کہا کہ فیصل جاوید کو عدالت نے عمرہ پر جانے کی اجازت دی ان کو جہاز سے آف لوڈ کیا گیا جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ ہم نے کل کیس سنا آپ لوگوں نے کہا کہ ان کو جانے کی اجازت دی جائے گی جب آپ لوگوں کی اتنی سکت نہیں ہے تو پھر عدالت میں کمٹمنٹ کیوں کرتے ہیں اگر یہ بدمعاشی کرتے ہیں تو پھر آپ ان اداروں کا عدالت میں دفاع کیوں کرتے ہیں، اگر وہ آپ کی بات نہیں مانتے تو پھر آپ ان کا دفاع نہ کریں، جب آپ کی بات نہیں سنتے تو پھر ہم اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل آفس کو کیوں سنیں. جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ ہماری دلچسپی صرف آئین و قانون پر عمل درآمد ہے، ہم چاہتے ہیں کہ آئین و قانون کی بالادستی ہو، آپ طاقتور بنیں، ہمیں بھی اطمینان رہے کہ اے جی آفس ہمارے سامنے موجود ہے. عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے نئی درخواست دائر کی ہے جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جی ہم نے توہین عدالت درخواست دائر کی ہے اس پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ وہ درخواست آجائے تو پھر اس کو سنتے ہیں قبل ازیں پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے ایئرپورٹ پر آف لوڈ کرنے کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی. درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمرہ کیلئے جانا چاہتے ہیں عدالت نے وزارت داخلہ کو نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزار کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانے نہیں دیا گیا یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کو پشاور ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا تھا.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سینیٹر فیصل جاوید جہاز سے آف لوڈ فیصل جاوید کو آف لوڈ کرنے نے کہا کہ تو پھر
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کو سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا ۔ پشاور ائرپورٹ پر آف لوڈ
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کو سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا ۔ پشاور ائرپورٹ پر آف لوڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز
پشاور (سب نیوز )پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کو پشاور ایئرپورٹ پرسعودی عرب جانے سے روک دیا گیا ۔ فیصل جاوید عمرہ کے لیے جارہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ہائیکورٹ نے میرا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا۔ ایف آئی اے حکام نے عدالتی احکامات کی توہین کی ہے۔
سینیٹر فیصل جاوید کو پشاور ایئر پورٹ پر فلائٹ سے آف لوڈ کر دیا گیا، وہ عمرہ کے لئے سعودی عرب جارہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ پشاورہائیکورٹ نے مجھے عمرہ ادائیگی کی اجازت دی۔فیصل جاوید نے کہا کہ ہائیکورٹ نے میرا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا، ائیرپورٹ پر میں نے پشاور ہائی کورٹ کا آرڈر دکھایا۔
پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے ایمیگریشن والوں نے عدالتی احکامات کی توہین کی۔قبل ازیں، پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے متعلقہ اداروں کو فیصل جاوید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے فیصل جاوید کو عمرہ کی ادائیگی پر جانے کی اجازت دیدی، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عمرہ سے واپسی پر قانون نافذ کرنے والے ادارے فیصل جاوید کے معاملے کو پھر دیکھیں۔حکم نامے کے مطابق درخواستگزار کچھ مقدمات میں بری ہوچکے ہیں، ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔