ہم نکلیں گے تو عمران خان رہا ہوں گے: فیصل جاوید
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ہم نکلیں گے تو بانئ پی ٹی آئی رہا ہوں گے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج ہمارا حق ہے، احتجاج سے متعلق پارٹی حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے ایئرپورٹ پر آف لوڈ کرنے کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی۔
فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو سیاسی نشانہ بنایا جا رہا ہے، بانی نے عوام سے وعدہ کیا کہ جینا مرنا عوام کے ساتھ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عمرے کی ادائیگی کے لیے جا رہا تھا مجھے روک دیا گیا، عدالتی حکمنامہ کے باوجود مجھے آف لوڈ کیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیصل جاوید پی ٹی آئی
پڑھیں:
فیصل جاوید کو طیارے سے آف لوڈ سے متعلق درخواست، ڈائریکٹر ایف آئی اے ذاتی حیثیت میں طلب
پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید کو طیارے سے آف لوڈ کرنے کے خلاف درخواست پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کو طیارے سے آف لوڈ کرنے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پرجسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ثابت خان پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود فیصل جاوید کوآف لوڈ کرنا توہین عدالت ہے۔
درخواست گزار کے مطابق ایئرپورٹ پر ایف آئی اے حکام کو عدالت کا حکم نامہ بھی دکھایا تاہم جانے نہیں دیا گیا۔ عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ آئین ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے۔ اب سب نے مل کر نکلنا ہو گا۔ ہم نکلیں گے تو بانی پی ٹی آئی بھی باہر آئیں گے۔
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ عمرہ کے لیے جا رہا تھا ایئرپورٹ پر آف لوڈ کیا گیا۔ عدالتی حکم نامے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے مجھے روکا گیا۔