بنوں: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، اے ایس آئی زخمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
بنوں میں ڈومیل پولیس موبائل کے قریب ریمورٹ کنٹرول دھماکا ہوا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں اے ایس آئی نثار زخمی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے بنوں کنٹونمنٹ پر حملہ آور تمام 16 دہشتگرد ہلاک کردیے۔
دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دھماکے کی آواز کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا جبکہ آواز بھی دور تک سنی گئی تھی۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سیہون: پولیس مقابلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار
— فائل فوٹوسیہون میں پولیس مقابلے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی جامشورو کے مطابق سیہون کے علاقے بھان سعید آباد کے قریب طالب شاہ روڈ پر پولیس اور نامعلوم ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
کراچیسچل تھانے کی حدود سپر ہائی وے سروس روڈ مویشی...
مقابلے کے بعد پولیس نے کئی مقدمات میں مطلوب ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد کیا ہے۔