جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس چوہدری عبدالعزیز کاکہناتھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید کام سرا نجام نہیں دے سکتا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ایران کے نائب صدر جواد ظریف نے استعفیٰ دیدیا
تہران: ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹجک امور محمد جواد ظریف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان کو جواد ظریف کا استعفیٰ موصول ہو گیا تاہم اس پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
استعفیٰ دینے کے بعد جواد ظریف نے انکشاف کیا کہ انہیں اور ان کے خاندان کو شدید الزامات ، دھمکیوں اور توہین کا سامنا تھا۔ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے انہیں مستعفی ہونے کا مشورہ دیا جس پر عمل کیا۔
واضح رہے کہ جواد ظریف 2013 سے 2021 تک حسن روحانی کی حکومت میں وزیر خارجہ رہے۔ انہوں نے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
گزشتہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں جواد ظریف نے موجودہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی حمایت کی تھی۔