اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 مارچ ۔2025 )پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ کہ اپوزیشن الائنس میں موجود تمام پارٹیاں ایک پیج پر آ رہی ہیں، زرداری اور بلاول سندھ کے عوام کے ساتھ دھوکا کرنے جا رہے ہیں،پیکا ایکٹ پر بلاول مگر مچھ کے آنسو رو رہا ہے، یہ خود اس میں ملوث تھا.

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن الائنس میں موجود تمام پارٹیاں ایک پیج پر آ رہی ہیں اپوزیشن کی سیاسی پارٹیوں کا ایک ہی ہدف ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ عدالتیں فیصلے میرٹ پر کریں گی ملک میں خوشحالی آئے گی اشیائے خور و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں بجلی و گیس کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے ملک میں کاروبار سکڑ چکا ہے.

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے انٹیلی جنس ایجنسیز کا جو کام ہے وہ نہیں کر رہیں ہمارے نوجوان سپاہی و افسران شہید ہو رہے ہیں پاکستان میں تقریبا 13 انٹیلی جنس ایجنسیز موجود ہیں، ان ایجنسیز کے تمام لوگوں کا ایک ہی مقصد پی ٹی آئی کے لوگوں کے خلاف کیسز بنانا ہے جہاں دہشت گردی ہو رہی ہے وہاں انٹیلیجنس ایجنسیز کے لوگوں کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے.

انہوں نے کہا کہ زرداری اور بلاول سندھ کے عوام کے ساتھ دھوکا کرنے جا رہے ہیں یہ لوگ سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں پیکا ایکٹ پر بلاول مگر مچھ کے آنسو رو رہا ہے یہ خود اس میں ملوث تھا شہباز شریف ہر وقت بوٹ پالش کے چکر میں ہوتا ہے. قبل ازیں انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور کر لیں عدالت نے 5، 5 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت کی درخواستیں منظور کیں.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عمر ایوب رہی ہیں رہے ہیں ملک میں کا ایک

پڑھیں:

دریا میں موجود کشتی پر آسمانی بجلی گرگئی

انوار الحق :  صوابی کے علاقے ھنڈ کےمقام پر بارش کے دوران دریا میں موجود کشتی پر آسمانی بجلی گرگئی،

آسمانی بجلی گرنے سے اقبال حسین کشتی بان دریا میں ڈوب کر جاں بحق، لاش نکال لی گئی، دو مقامی افراد میں ارشد اور جنید زخمی ہوگئے، 

 دو افراد واصف شاہ اور حسیب معجزانہ طور پر بچ گئے۔ زخمیوں کو باچا خان  ہسپتال پہنچایا گیا، حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ گرفتار

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کے اندر ایک تباہی اور قتل وغارت گری شروع ہونے کا خدشہ ہے . اپوزیشن لیڈر
  • ہم موجودہ حالات میں اپوزیشن اتحاد کے حق میں نہیں، حافظ حمد اللہ
  • آصف زرداری سندھ کا پانی بیچنے کے بعد اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، عمر ایوب
  • ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق ملیں، بلاول بھٹو
  • طلال چودھری کو مشورہ ہے وہ نون لیگ کی تنظیم سازی پر توجہ دیں، عمر ایوب
  • کانگو : کشتی میں آگ لگنے سے ہلاکتیں 148 ہوگئیں
  • ہیلتھ الائنس مظاہرین کا وزیراعلیٰ ہاؤس کی طرف مارچ‘ پولیس سے تصادم
  • پنجاب اسمبلی، گرینڈ ہیلتھ الائنس کے معاملات حل کئے جائینگے، مجتبیٰ شجاع: حق دیا جائے، پی پی ارکان: اپوزیشن کا روایتی احتجاج
  • دریا میں موجود کشتی پر آسمانی بجلی گرگئی
  • لاہور: گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا جاری، وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس کا لاٹھی چارج، متعدد گرفتار