عون عباس کی گرفتاری پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور منظور کاکڑ میں سخت جملوں کا تبادلہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
سینیٹ اجلاس کے دوران عون عباس بپی کی گرفتاری پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور سینیٹر منظور کاکڑ میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔
اجلاس شروع ہوا تو قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوان کے ایک اور رکن کو آج اٹھا لیا گیا ہے، سینٹر عون عباس بپی کو آج صبح ساڑھے 8 بجے اٹھایا گیا ہے، کیا عون عباس بپی کو اٹھانے سے قبل چیئرمین سینٹ کو بتایا گیا تھا؟
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شبلی فراز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ عون عباس بپی کی گرفتاری میرے لیے بھی ایک خبر تھی، عون عباس بپی کیخلاف پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے مقدمہ درج کرایا ہے، ان پر چنکارہ ہرن کے شکار کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ عون بپی کے گھر کے اندر سے گرفتاری کی ویڈیوز ہمارے پاس ہیں، ان کے گھر میں شدید توڑ پھوڑ کی گئی ہے، اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد بھی انہیں نہیں لایا جا رہا۔
سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ عون عباس بپی ہمارے کولیگ ہیں، جب تک وہ ایوان میں نہیں آتے، کاروائی معطل کر دیں۔
ایوان کی کارروائی کے دوران ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور سینیٹر منظور کاکڑ کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا کہ آپ ہاتھ نیچے کرکے تمیز سے بات کریں، آپ بھی ہماری طرح سینیٹر ہیں۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آپ نیچے تشریف رکھیں، منظور کاکڑ صاحب میٹھے آدمی ہے، ٹھنڈے رہیں۔
عون عباس بپی کی گرفتاری پر پی ٹی آئی سینیٹرز نے احتجاجی واک آوٹ کیا اور ایوان سے چلے گئے۔ ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا کہ حکومتی اراکین جاکر اپوزیشن کو منائیں، کسی کے دباو میں آکر اس ایوان کو نہیں چلاوں گا۔
آپ ابھی قانون کی بات کررہے تھے، منظور کاکڑ نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ محسن عزیز کے بل پر اپوزیشن کے ووٹ زیادہ تھے، اس وقت قانون یاد کیوں نہیں آیا، ہم خود حکومت میں ہیں لیکن یہ مناسب نہیں کسی بھی سینیٹر کو اٹھا لیا جائے، اس وقت بہت سے لوگ ہوں گے جن کے خلاف بہت بڑے بڑے کیسز ہیں وہ تو باہر ہیں۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا کہ ہم نے حلف اٹھایا ہے کہ اس ایوان کو قانون کے مطابق چلانا ہے، ایوان کو کسی کے دباؤ کے تحت نہیں چلایا جا سکتا ہے، پارلیمنٹ میں بڑے بڑے نامی گرامی سیاستدان رہے ہیں لیکن ماضی میں اس طرح اپوزیشن کا رویہ نہیں رہا، عون عباس کی طرح ہر ارکان سینیٹ کی عزت ہے۔
ڈپٹی چئیرمین سینٹ نے وزیر قانون سے کہا کہ عون عباس بپی کی گرفتاری پر مفصل رپورٹ پیش کریں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عون عباس بپی کی گرفتاری ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی گرفتاری پر منظور کاکڑ کہا کہ عون نے کہا کہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے گرفتار 52 کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظور
پی ٹی آئی کے گرفتار 52 کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز ) 26 نومبر احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور دیگر الزامات کے تحت درج مقدمات میں اہم پیش رفت،انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے گرفتار 52 کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظورکر لیں ،52 کارکنان کی 5، پانچ ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور ،عدالت کا 52 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم ،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے تحریری فیصلہ جاری کردیا ،فیصلے کے مطابق ریکارڈ کے مطابق درخواست گزار ملزمان ایف آئی آر میں نامزد نہیں، درخواست گزار ملزمان کو تفتیش مکمل ہونے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا۔