بنوں: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، اے ایس آئی زخمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
بنوں میں ڈومیل پولیس موبائل کے قریب ریمورٹ کنٹرول دھماکا ہوا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں اے ایس آئی نثار زخمی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
دھماکے کی آواز کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا جبکہ آواز بھی دور تک سنی گئی تھی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
قومی شاہراہ پر فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار شہید، ڈپٹی کمشنر قلات
بلوچستان کے علاقے قلات میں قومی شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں ایک اہلکار شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر قلات کے مطابق دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق قومی شاہراہ سے گزرنے والی گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنئی گئی ہے جبکہ آسمان پر کالے بادل چھا گئے تھے۔