موٹروے پر تیز رفتاری ،ایف آئی آر درج کرنیکا سلسلہ شروع
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
موٹروے پر تیز رفتاری پر ایف آئی آر درج کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔پہلی ایف آئی آر درج کر کے ڈرائیور گرفتار کر لیا گیا ، تیز رفتاری کا واقعہ ملتان کےقریب موٹروے پر پیش آیا، موٹروے ایم4پرگاڑی173کلومیٹر فی گھنٹہ کی غیرقانونی رفتار پر جا رہی تھی، تھانہ بدھلہ سنت ملتان میں مقدمہ غفلت اور تیز رفتار ڈرائیونگ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ڈرائیور رحیم خان کو حراست میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا، تیز رفتاری کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
کراچی:پاکستان کو درپیش 29.85 ارب ڈالر کی قلیل مدتی ادائیگیوں کے دباؤ، ریونیو شارٹ فال کو پورا کرنے اور ٹیکس نیٹ میں توسیع کے چیلنجز کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر کی پرواز جاری رہی۔
آئی ایم ایف کے ساتھ تیکنیکی مذاکرات ختم ہونے کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات شروع ہونے اور وزیرخزانہ کی اگلی قسط منظور ہونے امید کی خبر سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 10 پیسے کی کمی سے 279 روپے 56 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔
بعدازاں سپلائی میں بہتری رونما ہوتے ہی اختتامی لمحات میں مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے ڈالر نے یوٹرن لیا جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 10پیسے کے اضافے سے 279 روپے 86 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 07 پیسے کے اضافے سے 281 روپے 30 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔