دہشتگردی کیخلاف پاکستان فرنٹ لائن پر لڑ رہا ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
دہشتگردی کیخلاف پاکستان فرنٹ لائن پر لڑ رہا ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان فرنٹ لائن پر لڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہم نے شروع کی تھی، مشرف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ نہیں کی تھی، امریکا نے دہشتگردی کا نام لیکر عراق، لیبیا اور افغانستان میں جنگ لڑی، ہم سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ہیں، اگر ہم نے دہشتگرد کو امریکا کے حوالے کیا تو کیا ہوا؟
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان فرنٹ لائن پر لڑ رہا ہے، افغانستان میں امریکا نے ہائی ٹیک اسلحہ چھوڑا، اب امریکا اگر اسلحہ واپس لے رہا ہے تو اچھی بات ہے، امریکی اسلحے سے دہشتگردی میں اضافہ ہوا۔
ملکی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین نے مفاہمت کی کوئی بات کی؟ تین چار مرتبہ یہ وفاق پر حملے کر چکے ہیں اور عید کے بعد دوبارہ حملے کا کہہ رہے ہیں، اب مفاہمت کے بجائے مزاحمت کی سیاست ہوگی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پختونخوا حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ کا ملبہ خود بھی اٹھائے، پارا چنار کے حالات سب کے سامنے ہیں وہ تو ہمارے زیر انتظام نہیں، جنرل باجوہ، بانی پی ٹی آئی اور جنرل فیض نے طالبان کو پاکستان میں بسانے کا فیصلہ کیا، یہ تینوں کا مشترکہ فیصلہ تھا، اسمبلی کی کارروائی میں میرا مؤقف موجود ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پہلے یہاں خطوط بازی کی اور پھر عالمی درجہ دیا، خطوط کا حشر جو پہلے ہوا وہ ہی اب ہوگا، عمران خان کو کوئی سیاسی نہیں بلکہ جادو ہی مشورہ دے سکتا ہے، پرویز خٹک کو صوبے سے وفاق میں لانے کے بعد خیبرپختونخوا میں لوٹ مار کی گئی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وزیر دفاع خواجہ ا صف دہشتگردی کے خلاف
پڑھیں:
امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے رابطہ، دہشتگردی کیخلاف کوششوں کی تعریف
مائیکل والٹز نے اسحاق ڈار سے گفتگو میں انسداد دہشت گردی کی پاکستان کی کوششوں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ کا پیغام پہنچایا۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز کا نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے رابطہ ہوا ہے۔ مائیکل والٹز نے اسحاق ڈار سے گفتگو میں انسداد دہشت گردی کی پاکستان کی کوششوں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ کا پیغام پہنچایا۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف بھی کی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ گفتگو میں پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے فوجی ساز و سامان کی واپسی کے اعلان کو پاکستان کی جانب سے سراہا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے سی آئی اے کی دی گئی معلومات کی بنیاد پر داعش کےکمانڈر کو گرفتار کیا جو 2021ء میں افغانستان میں امریکی فوج کے انخلا کے موقع پر کی گئی بھیانک دہشتگردی کی سازش میں ملوث تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشتگردی کے خلاف تعاون میں پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔امریکی صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد کانگریس سے پہلے طویل ترین خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ انتہا پسند دہشتگردی کے خلاف ہیں، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ افغانستان میں دہشتگردی کا بڑا ذمہ دار پکڑا گیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے 2021ء میں کابل دھماکے کے دہشتگرد کی گرفتاری میں تعاون پر حکومت پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دہشتگرد کی گرفتاری میں مدد پر پاکستان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف تعاون میں پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔