Jang News:
2025-03-06@12:29:59 GMT

ہمارے ایک اور سینیٹر کو اٹھا لیا گیا: شبلی فراز

اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT

ہمارے ایک اور سینیٹر کو اٹھا لیا گیا: شبلی فراز

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز—فائل فوٹو

سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہمارے ایک اور سینیٹر کو اٹھا لیا گیا ہے، سینیٹر عون عباس بپی کو ان کے گھر سے اٹھایا گیا ہے۔

سینیٹ کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے پاس عون بپی کی گرفتاری کی ویڈیو ہے، گرفتاری کے وقت ان کے گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی۔

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ گرفتار کرنے والوں نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، یہ ظلم و زیادتی ہے، یہاں زبردستی زبان بندی کی جا رہی ہے۔

سرمایہ کاری کیلئے ملک میں امن و امان بھی ہونا چاہیے، شبلی فراز

شبلی فراز نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے پاکستان کی معیشت کو گروی رکھا،

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ کیا اس بارے میں چیئرمین سینیٹ کے آفس کو آگاہ کیا گیا تھا؟ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو اس ایوان کی کوئی اہمیت نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ کیوں منظور نہیں کیا جا رہا؟

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شبلی فراز

پڑھیں:

جب بات اپوزیشن کی ہو تو آئین و قانون یاد آ جاتا ہے: سینیٹر منظور کاکڑ

---فائل فوٹو 

سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختون خوا کے حالات سب کے سامنے ہیں۔

سینیٹ کے اجلاس کے دوران ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا کہ محسن عزیز نے بلوچستان اور خیبر پختون خوا سے متعلق بل پیش کیا تھا، آپ اگر اس وقت بھی آئین و قانون کے مطابق کارروائی کرتے تو سمجھ آتی، جب بات اپوزیشن کی ہوتی ہے تو آپ کو آئین و قانون یاد آجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بات آپ پر آتی ہے تو آپ کسی آئین و قانون کو یاد نہیں رکھتے، سینیٹر عون عباس بپی کو گرفتار کیا گیا، میں اس پر بات کرنا چاہتا تھا، تمام سینیٹر یہاں عزت کے ساتھ آئے ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی پاکستان کو بدنام اور کمزور کر رہی ہے: منظور کاکڑ

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور سینیٹر منظور کاکڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کو بدنام اور کمزور کر رہی ہے۔

سینیٹر منظور کاکڑ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا رکن ہو تو ایسی کارروائیاں ہوتی ہیں، یہ ایوان سب کے لیے برابر ہے، ہم حکومت میں ہیں مگر حکومت کا یہ رویہ ٹھیک نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے بھی لوگ ہوں گے جن کے بڑے گناہ ہوں گے مگر ادھر کوئی نہیں دیکھے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جب بات اپوزیشن کی ہو تو آئین و قانون یاد آ جاتا ہے: سینیٹر منظور کاکڑ
  • سینیٹر عون عباس کی گرفتاری,سینیٹ میں اپوزیشن کا شدید احتجاج,کاروائی کا بائیکاٹ
  • سینیٹ اجلاس، پی ٹی آئی کا واک آؤٹ
  • ایک دہشتگرد کو امریکا بھیجا گیا، حکمران اس کے بدلے عافیہ صدیقی کا معاملہ حل کرلیتے، بابر اعوان
  • سینیٹ اجلاس ؛عون عباس بپی کی گرفتاری پر پی ٹی آئی ایوان سے واک آؤٹ کر گئی
  • پی ٹی آئی کا عید کے بعد اپوزیشن اتحاد کے ساتھ مل کر حکومت کیخلاف نکلنے کا اعلان
  • سرمایہ کاری کیلئے ملک میں امن و امان بھی ہونا چاہیے، شبلی فراز
  • حکومت بتائے ظلم کے علاوہ 1 سال میں انہوں نے کیا کیا؟ شبلی فراز
  • پیپلز پارٹی کو وفاقی حکومت پر تحفظات ، ہمارے مسائل حل کرنا ہوں گے، شرجیل میمن