پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت کی انڈونیشیا میں مشق میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
--- فائل فوٹو
پاک بحریہ کے تباہ کن جہاز پی این ایس اصلت نے انڈو نیشیا میں کثیر الا قوامی بحری مشقوں میں ملک کی نمائندگی کی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کوموڈو 25 نامی مشق نے میری ٹائم پارٹنر شپ فار پیس اینڈ اسٹیبلیٹی تھیم پر مشتمل سمندری تعاون کو فروغ دینے اور علاقائی سلامتی کو بڑھانے کے لیے تقریباً 38 ممالک کی بحری افواج کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا ہے۔
بالی، انڈونیشیا میں منعقد ہونے والی یہ کوموڈو سلسلے کی 5 ویں مشق ہے، جس میں پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس اصلت بھی حصہ لے رہا ہے۔
پاک بحریہ ترکیہ میں جاری ترگیترائز 11 نامی سمندری مشقوں میں حصہ لے رہی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پی این ایس اصلت اس وقت بیرونِ ملک تعیناتی پر ہے۔
مشق کوموڈو 25 میں جہاز کی فعال شرکت بین الاقوامی بحری تعاون اور خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ میں پاک بحریہ کے کردار کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
مشق میں شامل پی این ایس اصلت نے دیگر جنگی جہازوں، ہیلی کاپٹروں اور شریک ممالک کے طیاروں کے ساتھ اپنی بحری صلاحیتوں اور باہمی تعاون کا مظاہرہ کیا۔
اس سے پہلے پی این ایس اصلت سری لنکا کے دورے پر گیا تھا، جہاں بندرگاہ پر قیام کے دوران پی این ایس اصلت کے کمانڈنگ آفسر نے کمانڈر ویسٹرن نیول ایریا اور دیگر فوجی حکام سے ملاقاتیں کیں۔
پاک بحریہ کے جہاز ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول (RMSP) پر باقاعدگی سے تعینات کیے جاتے ہیں جس کا مقصد میری ٹائم سکیورٹی کے لیے بین الاقوامی ذمے داریوں کو پورا کرنا، کھلے سمندروں پر آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانا اور مشترکہ وسائل کی حفاظت کرنا شامل ہوتا ہے، پی این ایس اصلت کا سری لنکا اور انڈونیشیا کا دورہ دونوں دوست ممالک کے ساتھ بحری تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی این ایس اصلت پاک بحریہ کے
پڑھیں:
آئی ایم ایف اجلاس، وزیر خزانہ امریکہ روانہ
ویب ڈیسک:وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے اجلاسوں میں شرکت کرنے کیلئے امریکا روانہ ہوگئے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے اجلاس پیر21 اپریل سے شروع ہو کر ہفتہ 26 اپریل تک جاری رہیں گے۔
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ان اجلاسوں میں شرکت کے دوران عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
الیکشن دھاندلی کیس کا تفصیلی فیصلہ؛ عمر ایوب کی درخواست ناقابل سماعت قرار
محمد اورنگزیب چین، برطانیہ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خزانہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
امریکا کے اسٹیٹ اور ٹریژری ڈپارٹمنٹس کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی دورے کا حصہ ہیں جبکہ عالمی کریڈٹ ریٹنگز ایجنسیوں، کمرشل اور سرمایہ کار بینکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
وزیرِ خزانہ سرمایہ کاری فورمز اور سیمینار سےخطاب کے دوران معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے، وہ موسمیاتی اقدام کے لیے قائم وزرائے خزانہ کے اتحاد کی نشست میں بھی شرکت کریں گے۔
انصاف کی لٹیا ڈبو دی گئی ہے، اب قبر کھودی جارہی ہے : شیخ رشید