داعش کے دہشتگرد شریف اللہ ورجینیا کی عدالت میں پیش
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
داعش کے دہشتگرد شریف اللہ ورجینیا کی عدالت میں پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز
ورجینیا: (آئی پی ایس) پاکستان کی جانب سے گرفتار داعش کے دہشت گرد شریف اللہ کو ورجینیا کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔
امریکی حکام کے مطابق دہشت گرد کو ابتدائی سماعت کیلئے ورجینیا کی عدالت میں پیش گیا گیا، کیس کی تفصیلی سماعت پیر کو ہوگی، شریف اللہ نے جج سے بات کرنے کیلئے مترجم کی خدمات لیں، شریف اللہ ان 2 ملزمان میں سے ایک ہے جو کابل حملے میں ملوث ہیں۔
ڈائریکٹرایف بی آئی کیش پٹیل نے ایکس پربیان میں کہا کہ گرفتاردہشتگرد شریف اللہ امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہے، امریکی انصاف کا سامنا کرنے کیلئے ملزم پہنچ چکا ہے، ہمارے شراکت داروں اور ایجنسی کے بہادر اہلکاروں کا شکریہ۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق شریف اللّٰہ نے کابل حملے اور حملہ آور کے فرار میں مدد دینے کا اعتراف کرنے کے علاوہ مارچ 2024 میں ماسکو کے سٹی ہال میں حملے میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ورجینیا کی عدالت میں پیش شریف اللہ
پڑھیں:
بلوچستان سے گرفتار دہشت گرد شریف اللہ کا امریکہ میں اپنے جرم کا اعتراف
امریکی حکام کا کہنا تھا کہ شریف اللہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں، امریکی اور طالبان چوکیوں پر نظر رکھی، شریف اللہ نے داعش کے دیگر ارکان کو بتایا ان کے خیال میں راستہ صاف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچستان سے گرفتار دہشت گرد شریف اللہ نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کابل ایئرپورٹ پر حملے کے 4 گرفتار ملزمان میں سے 2 کو شناخت کرلیا۔ امریکی محکمہ انصاف نے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار دہشت گرد شریف اللہ سے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔ امریکی محکمہ انصاف نے بتایا ہے کہ داعش دہشت گرد شریف اللہ نے کابل حملے میں گرفتار 4 میں سے 2 ملزمان کو شناخت کرلیا۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق شریف اللہ نے ممکنہ حملہ آوروں کو اسلحہ کے استعمال کی تربیت دی۔
شریف اللہ پر غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کو مالی مدد اور وسائل فراہم کرنے کا بھی الزام ہے۔ امریکی حکام کا کہنا تھا کہ شریف اللہ نے کابل ایئرپورٹ پر حملے کی تیاری میں مدد کا بھی اعتراف کیا، شریف اللہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں، امریکی اور طالبان چوکیوں پر نظر رکھی، شریف اللہ نے داعش کے دیگر ارکان کو بتایا ان کے خیال میں راستہ صاف ہے۔ امریکی حکام نے مزید بتایا کہ شریف اللہ نے کئی دیگر حملوں میں بھی داعش خراساں کی معاونت کا اعتراف کیا، شریف اللہ نے ایک خودکش حملے سے قبل بمبار کو ہدف تک پہنچایا جب کہ گرفتار دہشت گرد کا مارچ 2024 میں ماسکو کے قریب حملے سے تعلق بھی ہے۔