گیس لوڈشیڈنگ ، وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت کو آئینی ذمہ داری یاد دلادی
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گیس لوڈشیڈنگ پر وفاقی حکومت کو آئینی ذمہ داری یاد دلادی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سولر ہوم سسٹمزکی تقسیم کی تقریب سے خطاب میں وفاقی حکومت کو کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں لوگوں کوتکلیف میں نہ ڈالیں، اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جس صوبے میں گیس نکلتی ہے وہاں گیس لوڈشیڈنگ ختم کریں۔اس سے قبل میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ ورلڈ بیسٹ میئرمصطفیٰ کمال وفاقی حکومت میں آگئے، انہیں وزیراعظم سے کہنا چاہیے گیس لوڈشیڈنگ کاسامنا ہے۔یاد رہے سندھ میں گیس بحران پر وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے وزیراعظم سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ مارچ کا مہینہ آگیا، اب تو سردی بھی نہیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
گورنر سندھ نے نصاب میں بڑی تبدیلی کو ضروری قرار دے دیا
فائل فوٹو۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نصاب میں بڑی تبدیلی کو ضروری قرار دے دیا۔ انکا کہنا تھا کہ نصاب دورِ جدید کی ضروریات کے مطابق ہونا چاہیے۔
گورنر ہاؤس میں پچاس ہزار طالب علم آئی ٹی کے کورسز کر رہے ہیں، انہیں انٹرن شپ بھی کرائیں گے۔
وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ دنیا کی کئی بڑی کمپنیوں نے آئی ٹی سروسز دینےوالوں کےلیے ڈگری کی شرط ختم کردی ہے لیکن پاکستان میں آج بھی ضروری ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورسز کرنے والوں کو NAVTEC سے سرٹیفکیٹ دلوائیں گے۔