Express News:
2025-03-06@11:42:57 GMT

نوشہرہ؛ اسکول بس بے قابو ہوکر اُلٹ گئی، 10 طلبہ زخمی

اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT

نوشہرہ:

اسکول بس بے قابو ہوکر الٹ گئی، جس میں 10 طلبہ زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق نوشہرہ میں چراٹ سیمنٹ فیکٹری روڈ پر اسکول بس، ڈرائیور سے بے قابو ہو کر اُلٹ گئی۔ حادثے  کے نتیجے میں 10 طالب علم زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے تمام بچوں کا تعلق مہاجر بازار کے علاقے سے ہے۔

زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے پبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکول کے بچوں کو معمولی چوٹیں آئیں، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

گیس لیکیج دھماکے میں خاتون سمیت تین افراد جھلس گئے

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریلوے کیرج کلینر عمران کے کوارٹر میں ہوا۔گیس لیکیج دھماکے سے ریلوے کوارٹر کی دیواریں اور چھت گرگئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اداروں کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور امدادی کارروائی شروع کی۔دھماکے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ’کاروانِ مدبر‘ کے زیراہتمام چلنے والے اسکول میں 50 غریب طلبہ زیر تعلیم
  • کوہلو، ماوند کے پہاڑی سلسلے میں لگی آگ کی شدت میں اضافہ
  • داسو ؛ گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، 3 افراد جاں بحق
  • گیس لیکیج دھماکے میں خاتون سمیت تین افراد جھلس گئے
  • سرگودھا سے شدید زخمی حالت میں ریچھ کو ریسکیو کرلیا گیا
  • جاپان: نصف صدی کی بدترین جنگل کی آگ بے قابو، 1 شخص ہلاک
  • راولپنڈی کے علاقے مورگاہ میں قائم اسکول جہاں غریبوں کے بچے زیرتعلیم ہیں
  • کراچی: آن لائن فوڈ ڈلیوری ایپ کے ویئر ہاؤس میں آتشزدگی
  • کراچی؛ موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسکول کے بچوں کولوٹ لیا