بابر کے والد بیٹے کیخلاف بولنے والے سابق کھلاڑیوں پر پھٹ پڑے، اپنی کارکردگی دیکھنے کا مشورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز

لاہور ( آئی پی ایس) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیق بری فارم کی وجہ سے ہونے والی تنقید پر بیٹے کی حمایت میں ایک بار پھر سامنے آگئے۔

اعظم صدیق نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر کے رکن اور کیپ ملنے کے بعد بابر اعظم ڈراپ ہوئے، بابر اعظم نیشنل ٹی ٹوئنٹی اور پی ایس ایل میں پرفارم کر کے دوبارہ واپس آجائے گا۔

اعظم صدیق نے لکھا سابق کھلاڑیوں سے درخواست ہے کہ وہ الفاظ کا چناؤ ٹھیک رکھیں، ایسا نہ ہو کہ کوئی پلٹ کر جواب دے تو برداشت نہ ہو، آپ ماضی ہیں دوبارہ نہیں کھیلیں گے۔

ان کا کہنا تھا لوگ کہتے ہیں کہ باپ زیادہ بولتا ہے، میں بابر کا پہلا اور آخری کوچ ہوں، میں بابر اعظم کا ترجمان اور مینٹور ہوں، میں سب سے زیادہ خیرخواہ باپ ہوں۔

اعظم صدیق کا کہنا تھا جو چیخ و پکار کر رہے ہیں ان کی اپنے دور میں کیا کارکردگی رہی ہے، پی سی بی کی ویب سائٹ ایک بار دیکھ لیا کریں، عقل مندوں کے لیے اشارہ کافی ہے۔

خیال رہے کہ بابر اعظم کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور اس سے قبل نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بری فارم کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

آئی سی سی لاجسٹک پارٹنر کا پاکستان کو اپنی طرز کے پہلے موبائل چینجنگ روم کا عطیہ

کراچی:

آئی سی سی کے لاجسٹک پارٹنر کی جانب سے پاکستان کو اپنی طرز کا پہلا موبائل چینجنگ روم عطیہ کر دیا گیا۔

کراچی کے 40 باصلاحیت اور ابھرتے ہوئے بوائز اور گرلز کھلاڑیوں میں کرکٹ کٹس بھی تقسیم کی گئیں۔

 اس حوالے سے نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب میں سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں پی سی بی کے ڈائریکٹر اکیڈمیز ندیم خان، نیشنل اسٹیڈیم کے جنرل منیجر ارشد خان اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔  

اس موقع پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آخری مراحل میں موبائل چینجنگ روم کا افتتاح کیا گیا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ کرکٹ ایک مہنگا کھیل ہے اور عام کھلاڑی کی دسترس سے باہر ہے، باصلاحیت کھلاڑیوں کو کرکٹ کٹس کی فراہمی قابل تحسین اقدام ہے، یہ عمل ملک کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔  

تقریب میں ندیم خان اور جنید ضمیر نے بھی اظہارِ خیال کیا۔ آخر میں وسیم اکرم نے نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کے حوالے سے مختلف ٹپس دیں۔

متعلقہ مضامین

  • ’تنقید کرنے والے احتیاط کریں، جواب ملا تو مشکل ہوجائے گی‘، بابر اعظم کے والد کا بیٹے کو ڈراپ کرنے پر شدید ردعمل
  • بابر اور رضوان کو ٹی ٹوئنٹی میں واپسی کیلیے کیا کرنا ہوگا؟
  • کوئٹہ پریس کلب پر دھاوا بولنے والے پولیس ایس ایچ او کیخلاف کارروائی
  • لاہور؛ والد سے دو کروڑ ہتھیانے کیلیے اپنے اغوا کا ڈراما رچانے والا نوجوان دوست سمیت گرفتار
  • چیمپئنز ٹرافی میں مایوس کن کارکرگی کے بعد بابر اعظم کی ٹینس کھیلنے کی ویڈیو وائرل
  • بھارت کیخلاف شائقین کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، اسٹیو اسمتھ
  • بابر اعظم پسندیدہ کھلاڑی تھے لیکن اب نہیں ہیں؛ سونیا حسین
  • آئی سی سی لاجسٹک پارٹنر کا پاکستان کو اپنی طرز کے پہلے موبائل چینجنگ روم کا عطیہ
  • ’یہ بھی ان کے بس کا نہیں ہے‘، بابر اعظم کی پیڈل ٹینس کھیلنے کی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے