سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) افتخار سروہی انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق نیول چیف اور سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی افتخار سروہی انتقال کر گئے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل (ر) افتخار احمد سروہی کا انتقال اسلام آباد میں ہوا، وہ 1986 تا 1988 پاک بحریہ کے سربراہ رہے، ایڈمرل (ر) افتخار سروہی 1988 تا 1991 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بھی رہے۔
وہ 1955 میں پاک بحریہ میں شامل ہوئے، انہوں نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں بھی حصہ لیا، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ایڈمرل (ر) افتخار سروہی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
بلوچستان ہائیکورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: افتخار سروہی
پڑھیں:
عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس انتقال کرگئے
عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس انتقال کر گئے، ان کی عمر 88 برس تھی۔
ویٹی کن نے اپنے اعلامیے میں تصدیق کی ہے کہ عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس انتقال کر گئے، وہ طویل عرصہ سے علیل تھے، گزشتوں دنوں میں کئی روز تک اسپتال میں بھی زیر علاج رہے تھے۔
Post Views: 1