اسلام آباد:

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج عبد الغفور کاکڑ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

علی امین گنڈا پور اور ان کے وکیل آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگائی۔

آڈیو لیک کیس کی آئندہ سماعت 25 مارچ کو ہوگی۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علی امین

پڑھیں:

پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں، بیرسٹر گوہر

فائل فوٹو۔

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں، بانی نے جس کو جو ذمہ داری دی وہ نبھا رہا ہے۔ 

پشاور میں جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا وزیراعلی اور کے پی حکومت پر کرپشن کے تمام الزامات جھوٹے ہیں۔ الزامات کا مقصد علی امین گنڈاپور کو بدنام کرنا ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے بطور وزیراعلیٰ اور صوبائی پارٹی سربراہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کی پارٹی کےلیے بہت قربانیاں ہیں، ہر احتجاج میں قیادت کا کردار ادا  کیا۔ 

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے مریم نواز کی طرح تصاویر میں نہیں، عملی کارکردگی دکھائی۔ 

انھوں نے کہا خیبر پختونخوا پہلا صوبہ ہے جس نے سرپلس بجٹ دیا، علی امین گنڈاپور نے ملک کی مختلف جیلوں میں قید پارٹی ورکرز کی مدد کی۔

متعلقہ مضامین

  • آڈیو لیک کیس: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
  • آڈیو لیک کیس: علی امین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
  • آڈیو لیک کیس: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
  • عطا تارڑ کا علی امین گنڈاپور کو خارجہ پالیسی سے متعلق مشورہ
  • پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں، بیرسٹر گوہر
  • ہمارے صوبے کے پیسے نہیں دیئے جارہے، علی امین گنڈاپور
  • ہمارے صوبے کے پیسے نہیں دیے جارہے، علی امین گنڈاپور
  • 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات؛ 22پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت مسترد
  • اہم پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری