مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کے نئے فوجی سربراہ ایال زامیر نے اعتراف کیا ہے کہ حماس کو مکمل شکست نہیں دی جا سکی اور مشن ابھی مکمل نہیں ہوا۔

تل ابیب میں حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایال زامیر نے کہا کہ "حماس کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے، لیکن یہ تاحال ختم نہیں ہوئی، ہمارا مشن ابھی باقی ہے"۔

وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی اس موقع پر کہا کہ اسرائیل کئی محاذوں پر لڑی جانے والی جنگ میں مکمل فتح کے لیے پرعزم ہے۔ یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب غزہ میں جاری جنگ بندی خطرے میں پڑتی دکھائی دے رہی ہے۔

دوسری جانب، عرب رہنماؤں نے ایک منصوبے کی حمایت کی ہے جس کے تحت غزہ کی تعمیر نو فلسطینی اتھارٹی کے تحت کی جائے گی، تاہم اسرائیل اس تجویز کو مسترد کر چکا ہے۔

ایال زامیر نے جنرل ہرزی ہلیوی کی جگہ لی ہے، جنہوں نے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد فوج کی ناکامیوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اسرائیلی فوج کے ایک داخلی جائزے میں بھی "مکمل ناکامی" کا اعتراف کیا گیا ہے، جس کے باعث یہ حملہ روکا نہیں جا سکا۔

7 اکتوبر کے حملے میں 1,218 اسرائیلی ہلاک ہوئے، جبکہ جوابی حملوں میں اسرائیل کی فوجی کارروائی کے نتیجے میں غزہ میں اب تک 48,405 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد عام شہریوں کی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

حماس کی جانب سے عرب ممالک کے غزہ منصوبے کا خیر مقدم، اسرائیل کی تنقید

قاہرہ: فلسطینی تنظیم حماس نے عرب ممالک کے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے، جب کہ اسرائیل نے اسے مسترد کر دیا۔

رائٹرز کے مطابق، قاہرہ میں عرب رہنماؤں کے اجلاس کے بعد اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ منصوبہ حقیقت کو نظر انداز کرتا ہے اور حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کا ذکر تک نہیں کرتا۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ "حماس کے حملے میں ہزاروں اسرائیلی ہلاک اور سینکڑوں اغوا کیے گئے، لیکن منصوبے میں اس کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا اور نہ ہی حماس کی مذمت کی گئی۔"

دوسری جانب، حماس نے اجلاس کے فیصلوں کو فلسطینی کاز کے لیے "مثبت قدم" قرار دیا اور عرب ممالک سے کہا کہ وہ اس منصوبے کی کامیابی کے لیے عملی اقدامات کریں۔

حماس نے مزید کہا کہ "ہم عرب رہنماؤں کے اس مؤقف کی قدر کرتے ہیں جو فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی مخالفت کرتا ہے۔"

حماس نے عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو مجبور کریں کہ وہ حماس کے ساتھ اپنے جنگ بندی معاہدے پر عمل کرے۔

قاہرہ اجلاس میں عرب اور اسلامی ممالک نے فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔

 

متعلقہ مضامین

  • طالبان اپنی ناکامی چھپانے کیلئے سرحدی تناو پیدا کرتے ہیں، مبصرین
  • امریکا اسرائیل کی مدد سے حماس کو مکمل تباہ کر دے گا، ٹرمپ
  • خیبرپختونخواہ میں دہشت گردی وفاقی و صوبائی حکومتوں کی مکمل ناکامی ہے، حافظ نعیم الرحمان
  • اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی کا 7 اکتوبر کو حماس کے حملے روکنے میں ناکامی کا اعتراف
  • حماس کی جانب سے عرب ممالک کے غزہ منصوبے کا خیر مقدم، اسرائیل کی تنقید
  • غزہ کی تعمیر نو کے لیے عرب ممالک کے منصوبے پر اسرائیل کی تنقید، حماس کا خیر مقدم
  • غزہ کی گتھی کون سلجھائے گا؟
  • جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ، ’مکمل ڈی ملٹرائزیشن‘ کا اسرائیلی مطالبہ
  • غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کے لیے تیار لیکن، اسرائیل نے شرط رکھ دی