ڈیرہ غازی خان، 1 ارب 70 کروڑ مالیت کی چوری شدہ سرکاری ادویات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے مطابق ڈرگ کنٹرول ٹیم نے ڈیرہ غازی خان میں سرور والی رورل ہیلتھ سینٹر پر چھاپہ مار کر چوری شدہ سرکاری ادوایات برآمد کر لیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ادویات کی چوری میں ملوث تینوں اسٹور کیپرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ارب 70 کروڑ روپے مالیت کی چوری شدہ سرکاری ادویات برآمد کر لیں۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے مطابق ڈرگ کنٹرول ٹیم نے ڈیرہ غازی خان میں سرور والی رورل ہیلتھ سینٹر پر چھاپہ مار کر چوری شدہ سرکاری ادوایات برآمد کر لیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ادویات کی چوری میں ملوث تینوں اسٹور کیپرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ادھر وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ سرکاری ادویات کی چوری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعلیٰ کا وژن بڑا واضح ہے کہ سرکاری ادویات پر غریب عوام کا حق ہے، کسی کو ان کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں جب کہ ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چوری شدہ سرکاری سرکاری ادویات ڈیرہ غازی خان کی چوری
پڑھیں:
تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی، علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تمام لوگوں کا ڈیرہ جات فیسٹیول میں تعاون اور شرکت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی، ڈیرہ جات میں شامل تمام ایونٹس اب سالانہ ایونٹس بنادیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ڈیرہ جات میلہ پُرامن بنانے کےلیے پولیس کا کردار مثالی رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ فیسٹیول میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کےلیے 10 ہزار روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں۔