پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل افتخار احمد سروہی نے 1955 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ ایڈمرل افتخار احمد سروہی نے 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں بھی حصہ لیا۔
ایڈمرل افتخار احمد سروہی 1986 سے 1988 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔ ایڈمرل افتخار احمد سروہی 1988 سے 1991 تک چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بھی رہے۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ایڈمرل افتخار احمد سروہی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے پاک بحریہ کے لیے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاک بحریہ کے
پڑھیں:
صیہونی فوج میں آپریشنز ڈویژن کے سربراہ نے استعفیٰ دیدیا
عبرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فوج میں آپریشنز ڈویژن کے سربراہ میجر جنرل اودید باسیوک نے اپنا استعفیٰ چیف آف سٹاف کو پیش کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قابض صیہونی فوج میں آپریشنز ڈویژن کے سربراہ نے استعفیٰ دیدیا۔ عبرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فوج میں آپریشنز ڈویژن کے سربراہ میجر جنرل اودید باسیوک نے اپنا استعفیٰ چیف آف سٹاف کو پیش کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق باسیوک قابض فوج کی درجہ بندی میں چیف آف اسٹاف ایال ازمیر اور ان کے نائب کے بعد تیسرے آدمی ہیں۔ ان کا استعفیٰ چیف آف اسٹاف ہرزی ہلیوی کی جگہ لینے سے دو دن قبل متوقع تھا، جس کے نتیجے میں ایال کو ان کی جگہ پر تعینات کیا گیا تھا۔عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے اطلاع دی ہے کہ باسیوک نے قابض فوج سے ریٹائر ہونے کے اپنے ارادے کا اعلان نئے چیف آف سٹاف کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں کیا تھا، جس نے ان کی درخواست قبول کر لی، لیکن آپریشنل چیلنجوں کی روشنی میں آنے والے مہینوں تک اس عہدے پر برقرار رہنے کو کہا گیا ہے۔