Express News:
2025-03-06@10:43:00 GMT

انوراگ کشیپ نے بالی ووڈ انڈسٹری اور ممبئی چھوڑ دیا؟

اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT

بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار، رائٹر اور اداکار انوراگ کشیپ نے بالی ووڈ اور ممبئی شہر چھوڑنے کی تصدیق کردی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوراگ کشیپ نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کو زہریلا قرار دیتے ہوئے ساتھ ہی فلم نگری ممبئی چھوڑ کرجنوبی بھارت شفٹ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اب مستقل طور پر بنگلور منتقل ہوگئے ہیں۔

انوراگ کشیپ کا کہنا ہے کہ وہ فلمی دنیا اور اس سے وابستہ لوگوں سے دور رہنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ انڈسٹری اب بہت ہی زہریلی ہوگئی ہے جہاں ہر کوئی 500 یا 800 کروڑ کی فلم بنانے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔

1998 سے فلمی دنیا سے تعلق جوڑنے والے 52 سالہ ہدایتکار نے اپنے 27 سالہ کیرئیر کے بعد اسے خیرباد کہہ دیا ہے۔ 

انوراگ کا مزید کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں اب تخلیقی ماحول دم توڑ چکا ہے اور وہ اس سے مایوس اور بیزار ہوکر خود کو ایک نئی زندگی دینے کیلئے جنوبی بھارت منتقل ہوگئے ہیں۔

صرف یہی نہیں ہدایت کار نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ ساؤتھ کے فلم سازوں سے حسد کرتے ہیں، کیونکہ ان کے لیے موجودہ حالات میں نئے تجربے کرنا مشکل بن گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلم پر پیسہ لگانے والوں کو صرف اپنے منافع کی فکر ہوتی ہے۔

انوراگ کشیپ کے اس بیان سے بالی ووڈ انڈسٹری میں کھلبلی مچ گئی ہے اور انڈسٹری سے جڑا ہر شخص ان کے اس بیان پر تبصرے کر رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی یہ خبر آگ کی طرح پھیل چکی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بالی ووڈ

پڑھیں:

گنڈا پور کو چاہئے فارن پالیسی، نائب وزیراعظم: دفتر خارجہ پر چھوڑ دیں، عطا تارڑ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ شریف اللہ افغان شہری اور متعدد دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تھا۔ دہشتگردی کی جنگ انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ دہشتگردوں کی کوئی قوم یا مذہب نہیں ہوتا۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے 80 ہزار جانوں کی قربانی دی۔ امریکی صدر نے پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا جب تک دہشتگردوں کا خاتمے نہیں ہو سکا خطے میں امن نہیں آئے گا۔ بنوں میں دہشتگردی ہوئی، ہمارے جوانوں نے قربانیاں دیں، گنڈا پور کو چاہئے کہ خارجہ پالیسی دفتر خارجہ اور نائب وزیراعظم پر چھوڑ دیں۔ علی امین گنڈا پور دیکھیں کہ سیف سٹی پشاور کے کیمرے لگا دئیے گئے ہیں؟ وہ خارجہ پالیسی پر تجاویز کے بجائے شہروں کو محفوظ بنانے پر توجہ دیں۔ عافیہ صدیقی کے مسئلے پر وزیراعظم نے خط لکھا ہے۔ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق کافی کام کر رہی ہے۔ فیصل واوڈا نے سنسنی پیدا کی کوئی 60 ارب روپے کی کرپشن نہیں ایک سال مکمل ہونے پر حکومت پر الزام تراشی کی گئی۔ پورٹ قاسم اتھارٹی کی زمین کا معاملہ 2005ء سے چلا آ رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا سے بھارتی شہریوں کی بے دخلی، مودی نے بے یار و مددگار چھوڑ دیا
  • گنڈا پور کو چاہئے فارن پالیسی، نائب وزیراعظم: دفتر خارجہ پر چھوڑ دیں، عطا تارڑ
  • کیا پیٹ گھر چھوڑ آئیں۔۔ حاملہ بیوی پر تنقید کیوں ہوئی؟ آریز احمد نے لوگوں کو کھری کھری سنا دی
  • شوہر کو چھوڑ سکتی ہوں لیکن سوشل میڈیا نہیں، میاں بیوی کا جھگڑا وائرل
  • ویرات کوہلی نے ایک اور اہم ریکارڈ اپنے نام کرکے سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا
  • پاکستانی تاجرکی ممبئی میں موجودگی : ہائی کمیشن کی ایک بار پھر قونصلر رسائی کی درخواست
  • میں نے پیار کیا سے شہرت کو بلندی چھونے والی بھاگیہ شری نے انڈسٹری کیوں چھوڑی؟
  • شوہر کو چھوڑ سکتی ہوں لیکن سوشل میڈیا نہیں ، میاں بیوی کا جھگڑا وائرل
  • بھارتی کرکٹ ٹیم کے منیجر اچانک ٹیم کو چھوڑ کر بھارت کیوں چلے گئے؟