صائم ایوب، فخر زمان اسکواڈ میں کیوں نہیں، کیا پی ایس ایل کھیلیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انجری کے ہونیوالے قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب اور فخر زمان کی فٹنس سے متعلق تازہ اَپ ڈیٹ جاری کردیں۔
جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے ٹخنے کی انجری کا شکار ہونیوالے اوپنر صائم ایوب آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہوگئے تھے، انہیں ڈاکٹرز نے 6 ہفتوں کیلئے آرام کا کہا تھا، جس کے باعث وہ گرین شرٹس کے اسکواڈ میں جگہ نہیں بناسکے تھے۔
قومی ٹیم کے دوسرے اوپنر فخر زمان آسٹریلیا، جنوبی افریقٓ اور زمبابوے کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکے تاہم طویل عرصہ بعد ان کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی اور انہیں پاکستان کے چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں بھی شامل کیا گیا۔
مزید پڑھیں: دورہ نیوزی لینڈ؛ ٹیم کا اعلان آج ہوگا! بڑے ناموں کی چھٹی کا امکان
فخر زمان 19 فروری کو نیوزی لینڈ کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کے پہلے ہی میچ میں چوٹ لگنے کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے، وہ لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: دورہ نیوزی لینڈ؛ کپتان کون شاداب یا سلمان؟
پی سی بی سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ دونوں بیٹرز کو میڈیکل وجوہات کی بنا پر حالیہ سیریز میں کسی بھی فارمیٹ میں سلیکشن کیلئے زیر غور نہیں لایا گیا۔
مزید پڑھیں: رضوان کی کپتانی "فراری سے رکشے" پر آگئی ہے
پی سی بی کے مطابق دونوں اوپنرز کیلئے توقع کی جارہی ہے کہ وہ 11 اپریل 2025ء کو راولپنڈی میں شروع ہونیوالے پاکستان سپر لیگ 10 کیلئے مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
رضوان کی کپتانی فراری سے رکشے پر آگئی ہے
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کپتان محمد رضوان کی کپتانی میں تبدیلی کو فراری سے رکشے پر آنا قرار دیدیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران انکی کپتانی کی تعریف کرتے تھے لیکن جب سے وہ پاکستانی ٹیم کے کپتان مقرر ہوئے ہیں واضح فرق دیکھنےکو ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محمد رضوان کی کپتانی کو آپ فراری سے رکشے پر آنا قرار دے سکتے ہیں، یہ 'غیر معمولی' ہے۔
مزید پڑھیں: دورہ نیوزی لینڈ؛ ٹیم کا اعلان آج ہوگا! بڑے ناموں کی چھٹی کا امکان
محمد عامر نے کہا کہ محمد رضوان کے پاس ڈومیسٹک کرکٹ اور پی ایس ایل کی کپتانی کا تجربہ تھا، انہوں نے کئی بار ٹیم کو فائنل میں پہنچایا ہے لیکن اب کپتانی میں فرق دیکھ رہا ہے کیونکہ میں اسوقت ڈریسنگ روم کا حصہ نہیں ہوں، اس لیے نہیں معلوم کیا ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں: دورہ نیوزی لینڈ؛ کپتان کون شاداب یا سلمان؟
انہوں نے کہا کہ محمد رضوان کو قیادت ملنے کے بعد امید تھی کہ وہ مثبت تبدیلی لائیں گے لیکن چند مہینوں میں ایسا محسوس ہوا کہ وہ اپنی سوچ سے دور ہوگئے ہیں۔
محمد رضوان نے گزشتہ سال اکتوبر میں وائٹ بال کی کپتانی سنبھالنے کے بعد مختصر عرصے کیلئے آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے خلاف تاریخی ون ڈے سیریز میں پاکستان کی قیادت کی جہاں گرین شرٹس فتحیاب رہے۔
مزید پڑھیں: رضوان اور دیگر کھلاڑیوں کی نماز؛ امام کے بیان پر بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا
تاہم، مسلسل تین سیریز جیتنے کے بعد، رضوان کی قیادت والی ٹیم نے حال ہی میں سہ ملکی ہوم ون ڈے سیریز اور چیمپئینز ٹرافی میں فتح حاصل کرنے سے محروم رہی۔