فرانسیسی صدر نے کہا کہ روس یوکرین امن معاہدے کی صورت میں یورپی افواج یوکرین بھیجی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپی افواج یوکرین میں فرنٹ لائن پر نہیں ہوں گی، یورپی افواج کی یوکرین میں تعیناتی اس کی سلامتی کی ضمانت کے طور پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ امن معاہدے کے بعد یوکرین میں امن فوج تعینات کی جاسکتی ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا کہ روس یوکرین امن معاہدے کی صورت میں یورپی افواج یوکرین بھیجی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپی افواج یوکرین میں فرنٹ لائن پر نہیں ہوں گی، یورپی افواج کی یوکرین میں تعیناتی اس کی سلامتی کی ضمانت کے طور پر ہوگی۔ خبرایجنسی کے مطابق یورپی چیفس آف اسٹاف اگلے ہفتے شہر پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون سے ملاقات کریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امن معاہدے یوکرین میں نے کہا کہ

پڑھیں:

گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور بیٹے کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف

خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ افواج کو جب ضرورت پڑی نوجوان انکے ساتھ کھڑے ہونگے، آرمی چیف، افواج اور سرحدیں کمزور ہوئیں تو ہمارا حال عراق، لبنان، فلسطین جیسا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور اُن کے بیٹے کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے، یہ انکشاف کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ تیسرے عوامی افطار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ اس رمضان المبارک میں مجھے اور میرے بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں گئیں، مجھے کہا گیا کہ اس بار رمضان میں لوگوں کو مت بلائیں، مگر میں نے منع کر دیا اور کہا کہ مجھے اپنوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر ہاﺅس کراچی میں رمضان المبارک کی تیسری افطار ڈنر میں بھی ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کوئی کچھ بھی کہے افواج پاکستان کیلئے نعرے اور ان کیلئے دعائیں کراﺅں گا۔ انہوں نے کہا کہ اس رمضان المبارک کا اہتمام اتحاد رمضان بنا رہے ہیں، افواج کو جب ضرورت پڑی نوجوان ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، آرمی چیف، افواج اور سرحدیں کمزور ہوئیں تو ہمارا حال عراق، لبنان، فلسطین جیسا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • یوکرین: ٹرمپ کی وارننگ کے مدنظر یورپی یونین کا سربراہی اجلاس
  • ٹرمپ کے بیان کے بعد جادو ٹونے کا بیانیہ زمین بوس ہوگیا، گورنر سندھ
  • یورپی یونین کا رکن ممالک کے دفاع کے لیے 800 ارب یورو کا منصوبہ
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور بیٹے کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف
  • ٹرمپ نے یوکرین کی فوجی امداد روکدی؛ روس کا خیرمقدم اور یورپی ممالک کی مذمت
  • ٹرمپ کے فوجی امداد روکنے کے باوجود فرنٹ لائن پر روس کیخلاف ڈٹے رہیں گے؛ یوکرین
  • روس کی یوکرین میں یورپی امن دستوں کی تعیناتی کی مخالفت
  • روس کیجانب سے یوکرین میں یورپی امن دستوں کی تعیناتی کی مخالفت
  • زیلنسکی کا یورپ کے ساتھ امن معاہدے کی شرائط طے کرنے کا اعلان