بلوچستان کانسٹیبلری کو ایف سی میں ضم کر نے کے حوالے سے کمیٹی قائم
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
بلوچستان کانسٹیبلری کو ایف سی میں ضم کرنے کے حوالے سے کمیٹی قائم کر دی گئی۔ کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی انسپکٹر جنرل ایف سی نارتھ کریں گے، کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ و قبائلی امور، ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کانسٹیبلری کو ایف سی میں ضم کرنے کے حوالے سے کمیٹی قائم کر دی گئی۔ کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی انسپکٹر جنرل ایف سی نارتھ کریں گے، کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ و قبائلی امور، ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری شامل ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق کمیٹی میں لیفٹیننٹ کرنل ایف سی ساؤتھ بھی شامل ہیں، کمیٹی انضمام کا جائزہ لینے کے حوالے سے رپورٹ مرتب کرے گی۔ کمیٹی وزیراعلیٰ بلو چستان میر سرفراز بگٹی اور کمانڈر 12 کور کو مارچ کے تیسرے ہفتے میں رپورٹ پیش کرے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلوچستان کانسٹیبلری کے حوالے سے ایف سی
پڑھیں:
قلات : خاتون بمبار کا خودکش حملہ، ایک ایف سی اہلکار شہید، 4 زخمی
قلات میں ایف سی کے قافلے پر خودکش دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق خود کش حملہ خاتون نے کیا۔
ڈپٹی کمشنر قلات بلال شبیر کے مطابق قلات کے علاقے مغلزئی کے قریب قومی شاہراہ پر ایف سی کے قافلے پر خاتون خودکش بمبار نے حملہ کردیا۔
ڈپٹی کمشنر قلات نے بتایا کہ دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے، ونگ کمانڈر محفوظ رہے۔
لیویز حکام کے مطابق دھماکے کے بعد ریسکیو اور سیکیورٹی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں، علاقے میں گھیرے میں لے لیا گیا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اس سے قبل بلوچستان کے علاقے بارکھان بغاؤ میں آپریشن پر مامور فورسز کیلئے راشن لے جانے والے ٹرک کو مسلح افراد نے نذر آتش کردیا۔