Islam Times:
2025-03-06@06:43:42 GMT

حکومت کا معیشت کے استحکام کا دعویٰ جھوٹا ہے، عمر ایوب

اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT

حکومت کا معیشت کے استحکام کا دعویٰ جھوٹا ہے، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور راہنما تحریک انصاف کا پی ٹی آئی راہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں استحکام آیا ہے، کہتے ہیں معیشت میں استحکام آیا ہے وہ کہاں ہے ہمیں نظر نہیں آتا۔؟ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت بد حالی کا شکار ہو چکا ہے، گندم کی کاشت اور پیداوار میں بحران کا سامنا ہے، معیشت کا پہیہ مکمل جام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور راہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت کا معیشت کے استحکام کا دعویٰ جھوٹا ہے۔سلمان اکرم راجہ، شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمرایوب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں استحکام آیا ہے، کہتے ہیں معیشت میں استحکام آیا ہے وہ کہاں ہے ہمیں نظر نہیں آتا۔؟ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت بد حالی کا شکار ہو چکا ہے، گندم کی کاشت اور پیداوار میں بحران کا سامنا ہے، معیشت کا پہیہ مکمل جام ہے، انڈسٹریاں بالکل بند ہیں، زراعت اس وقت مشکل ترین وقت سے گزر رہی ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اس وقت آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر بہت پیچھے رہ گیا ہے، سروس نہیں مل رہی، معیشت سکڑ چکی اور بد ترین حالات سے گزر رہی ہے، روپے کی قیمت میں کمی آنے سے 120 ارب روپے کا قرض اضافی چڑھا، 2930 ارب روپے کے قرضے ری شیڈول کیے گئے۔ عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ جب یہ قرض ادا کرنا ہوگا اس کی قیمت پاکستانیوں کو ادا کرنا ہو گا، 14 سو ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں سے صرف 92 ارب خرچ ہوا، 3 ماہ باقی ہیں ابھی تک صرف 8 فیصد ترقیاتی بجٹ خرچ ہوا۔

سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں معیشت کا برا حال ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر 200 کے قریب مقدمات بنائے گئے، 26 نومبر کو جو کچھ ہوا سب کے سامنے ہے، تمام اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کر رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں عمران خان کو کسی ڈیل نہیں آئین و قانون کےذریعے باہرنکالیں، ہمارا ہر لمحہ بانی کی رہائی کی کوششیں ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے پاکستان کی معیشت کو گروی رکھا، جن اداروں میں نقصانات کم ہیں ان کو بیچ رہے ہیں، جہاں ان کے مفادات کو نقصان ہو وہ اس پر قانون سازی کر لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر کو ہی لے لیں، انہوں نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، دوسری جانب سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی ہی نہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں استحکام آیا ہے انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ ملک کہنا تھا کہ

پڑھیں:

چیلنجز کے باوجود حکومت کی سمت درست ہے، رانا احسان افضل

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ ہم دودھ اور شہد کی نہریں بہنے کا کلیم نہیں کر رہے، مہنگائی مسلسل کم ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، ٹیکس کلیکشن میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے، کوئی ایمنسٹی نہیں آرہی۔ اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی وزیر اعظم رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ چیلنجز بہت زیادہ ہے لیکن حکومت کی سمت درست ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ ہم دودھ اور شہد کی نہریں بہنے کا کلیم نہیں کر رہے، مہنگائی مسلسل کم ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، ٹیکس کلیکشن میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے، کوئی ایمنسٹی نہیں آرہی، ہم نے آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کیا ہے۔ معاون خصوصی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے نجکاری کے عمل کو آگے لیکر چلنا ہے، ہر شعبے میں بہتری کے لیےکام ہورہا ہے، چیلنجز بہت زیادہ ہیں لیکن حکومت کی سمت درست ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں رانا احسان افضل کا مزید کہنا ہے کہ معیشت کے تمام اشاریئے مثبت ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کے شادیانوں کے باوجود عوام آج بھی مہنگائی سمیت مسائل سے دوچار ہیں، تاجر رہنما
  • حکومت کہتی مہنگائی کم ہوگئی، بڑی صنعتیں مکمل طور پر سکڑ چکیں
  • ملک میں غربت بڑھ گئی،حکومت کا معیشت میں استحکام کا دعوی جھوٹا ہے: عمرایوب
  • مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ بے بنیاد، آگے گندم کا بحران آ رہا ہے: عمر ایوب
  • شہباز شریف کا ایک سال
  • حکومت ایک سال میں امن وامان، سیاسی استحکام اور معیشت کو بہتر کرنے میں ناکام رہی
  • عوام کو اشیائے ضروری معقول قیمتوں پر فراہم کرنا حکومت کی اوّل ترجیح ہے، وزیراعظم
  • چیلنجز کے باوجود حکومت کی سمت درست ہے، رانا احسان افضل
  • عمران خان اڈیالہ جیل کے کس سیل میں قید ہیں؟ ترجمان پی ٹی آئی کا بڑا دعویٰ