کراچی: مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
تیموریہ پولیس نے بفرزون نمک بینک کے قریب مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔
تیموریہ پولیس نے بفرزون نمک بینک کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔
تیموریہ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو شاہنواز عرف شانو اور ساتھی کو زیشان کے نام سے شناخت کیا گیا ہے۔
ڈاکوؤں کے قبضے 30 بور پستول ، گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے ، پولیس نے زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس گرفتار ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ چیک کر ہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈاکوو ں
پڑھیں:
کراچی، بینک لاکرز سے شہری کا 10 کروڑ مالیت کا سامان چوری
کراچی:شہر قائد کے علاقے درخشاں کے بینک لاکر سے شہری کا 10 کروڑ مالیت کا سامان چوری ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق درخشاں کے علاقے میں نجی بینک کے لاکر سے 10 کروڑ روپے مالیت کا سامان چوری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، متاثرہ شہری نے درخشاں تھانے میں واردات کا مقدمہ درج کرادیا۔
شہری کے مطابق لاکر میں ڈائمنڈ، گولڈ جیولری ، برانڈڈ گھڑیاں اور دیگر اشیا رکھی تھیں، 6 فروری کو لاکر میں سارا سامان تھا ، 19 فروری کو بینک گئے تو لاکر خالی تھا۔
متاثرہ شہری نے پولیس کو بتایا کہ جولائی 2010 سے لاکر آپریٹ کررہا ہوں، مختلف وقتوں میں سامان رکھتا گیا، ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک کو بھی درخواست ارسال کردی۔
پولیس نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے جبکہ مدعی سے بھی تفصیلات لے لی گئیں، تحقیقات کے دوران ضرورت محسوس ہوئی تو مزید دفعات بھی عائد کی جائیں گی۔
پولیس نے واقعے سے متعلق بینک کے عملے کو بھی تفتیش کے لیے طلب کرلیا جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔