گلگت، آئی ایس او پری بورڈ نتائج کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
تقریب میں آئی ایس او کے مرکزی سیکریٹری تعلیم واجد علی، ریجنل صدر ساغر عباس، چیئرمین بولڈ سرتاج علی اور مہمان خصوصی ڈی آئی جی طفیل احمد میر نے شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
آئی ایس او کے زیر اہتمام پری بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت بلتستان کے زیر اہتمام پری بورڈ امتحانات کے نتائج کے اعلان کی تقریب گلگت میں سر سید بوائز ہائی سکول نمبر ایک میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں آئی ایس او کے مرکزی سیکریٹری تعلیم واجد علی، ریجنل صدر ساغر عباس، چیئرمین بولڈ سرتاج علی اور مہمان خصوصی ڈی آئی جی طفیل احمد میر نے شرکت کی۔ مقررین نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور آئی ایس او کی تعلیمی خدمات کو سراہا۔ آخر میں نہم اور دہم جماعت کے ٹاپ 10 پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے گئے اور تقریب دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سحر و افطار کے لاتعداد طبی و روحانی فوائد ہیں، ڈاکٹر حسین قادری
صدر منہاج القرآن کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک اسلام کی اجتماعی تہذیب و ثقافت کا شاندار مظہر ہے، روزہ دار اللہ کی رضا کیلئے خندہ پیشانی کیساتھ بھوک کی تکلیف برداشت کرتے ہیں، سحر و افطار کی مبارک گھڑیوں میں کی گئی ہر دعا قبول ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ سحر و افطار کے لاتعداد روحانی و طبی فوائد ہیں۔ ان مبارک گھڑیوں میں کی گئی ہر دعا اللہ قبول کرتا ہے۔ سحر و افطار کا اہتمام اور پھر عزیز و اقارب، ہمسایوں، مستحقین کو اپنے دستر خوان کا حصہ بنانا بہترین عبادت ہے۔ یہ اعمال اللہ اور اس کے رسول ؐ کو بے حد عزیز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مبارک مہینے کے ہر لمحے کو اصلاح احوال اور تزکیہ نفس کیلئے بروئے کار لایا جائے۔ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا ہر لمحہ رحمتوں اور مغفرتوں سے لبریز ہے۔
انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک اسلام کی اجتماعی تہذیب و ثقافت کا شاندار مظہر ہے۔ روزہ کی وجہ سے پوری دنیا کے مسلمان ایک جیسی کیفیات سے دوچار ہوتے ہیں۔ ہر روزہ دار اللہ کی رضا کیلئے بھوک کی تکلیف کو خندہ پیشانی کیساتھ برداشت کرتا ہے۔ روزہ کی حالت میں امیر اور غریب کا فرق ختم ہو جاتا ہے اور پھر ایک ہی وقت میں سحر و افطار کا اہتمام اسلام کے اخوت و بھائی چارہ اور اجتماعیت کے تصور کو عملی جامہ پہناتا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ حضور نبی اکرم ؐ نے سحری کے اہتمام کو بہت مبارک اور فضیلت والا عمل قرار دیا ہے۔ رات کے اس آخری پہر میں اللہ کی رضا کیلئے بیدار ہونا اور پھر سحری کا اہتمام کرنا عبادت میں شامل ہے۔آپ ؐ نے فرمایا سحری ضرور کھایا کریں اس میں برکتیں ہیں چاہے ایک کھجور یا ایک گھونٹ پانی ہی دستیاب کیوں نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت ہر مسلمان کو رمضان المبارک کے روزے رکھنے اور سحر و افطار کے انوار و برکات سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔