غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی ، ٹرمپ انتظامیہ کاحماس سے براہ راست رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
واشنگٹن: غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے امریکی حکومت نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس سے براہ راست رابطہ کرلیا۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے ان رابطوں کے حوالے سے معلومات رکھنے والے دو ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت اور حماس کے درمیان بات چیت غزہ میں موجود امریکی یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کے خاتمے کے ایک وسیع تر معاہدے کے حوالے سے ہوئی ۔
ذرائع نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ یہ مذاکرات امریکی صدر کے خصوصی ایلچی ایڈم بوہلر کی قیادت میں گزشتہ ہفتوں کے دوران دوحہ میں ہوئے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ رابطہ اس حوالے سے غیرمعمولی ہے کہ امریکا نے اس سے پہلے حماس سے کبھی براہ راست رابطہ نہیں کیا۔ خیال رہے کہ امریکا نے 1997 میں حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے حماس سے براہ راست بات چیت کے حوالے سے اسرائیل سے مشاورت کی تھی تاہم اسرائیل کو مذاکرات کی تفصیلات دیگر ذرائع سے معلوم ہوئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق مذاکرات میں بنیادی طور پر حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے امریکی شہریوں کی رہائی پر بات چیت کی گئی، تاہم اس میں تمام یرغمالیوں کی رہائی اور طویل المدتی جنگ بندی کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی البتہ کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پایا۔
ایگزیوس کے مطابق ٹرمپ کی غزہ پالیسی صدر بائیڈن کی پالیسی سے یکسر مختلف رہی ہے۔ ٹرمپ کئی بار حماس کے خلاف سخت اقدامات کی دھمکیوں سمیت غزہ کو امریکی کنٹرول میں لینے کی تجویز بھی دے چکے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق حماس کے قبضے میں اب بھی 59 یرغمالی موجود ہیں، جن میں سے 35 کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 22 کے زندہ ہونے کا امکان ہے، یرغمالیوں میں 5 امریکی شہری بھی شامل ہیں۔
ادھر غزہ میں جنگ بندی کا 42 روزہ پہلا مرحلہ گزشتہ ہفتے ختم ہو چکا ہے اور فریقین اس میں توسیع پر متفق نہیں ہو سکے۔
جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں توسیع نہ ہونے پر اسرائیل نے غزہ میں داخل ہونے والی تمام انسانی امداد روک دی ہے جس سے غزہ میں قحط کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: یرغمالیوں کی رہائی براہ راست حوالے سے کے مطابق
پڑھیں:
چائینہ کی ائیر کارگو کمپنی کا پاکستان میں براہِ راست آپریشن
سٹی 42 : چائینہ کی ائیر کارگو کمپنی کے پاکستان میں براہ راست آپریشن کے بعد پاکستان کے ائیر کارگو ریونیو میں اضافہ ہو گیا ہے۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق چائینیز ایس ایف کارگو کی ارومچی-اسلام آباد-ارومچی پروازوں سے ریونیو میں نمایاں اضافہ ہوا ۔ مارچ 2025 میں کارگو چارجز 72.3 ملین روپے تک پہنچ گئے، آخری بڑا ریونیو اضافہ نومبر 2021 میں 49 ملین روپے تھا۔
نوجوان کے قتل میں ملوث سابق ایس پی، بھانجے اور بہنوئی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
ترجمان پی اے اے کے مطابق ایس ایف کارگو فی پرواز تقریباً 22,775 کلوگرام سامان لا رہا ہے،کارگو سروس فی الحال ہفتہ میں دو بار دستیاب ہے, چائینا ایس ایف کارگو آپریشنز کو جلد چار پروازوں تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے ۔