ٹائم اسکوائر پرمسلمانوں کی بڑی تعداد کی نمازِ تراویح کی ادائیگی، ویڈیو وائرل ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
امریکی شہر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر ماہِ صیام کے آغاز میں بڑی تعداد میں مسلمان روزہ افطار کرنے اور نمازِ تراویح کی ادائیگی کے لیے جمع ہوئے۔
ٹائمز اسکوائر پر نمازِ تروایح کی ادائیگی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں بڑی تعداد میں مسلمانوں کو باجماعت نماز ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔نمازِ تراویح کی ادائیگی کے دوران کچھ لوگوں نے فلسطینی بہن بھائیوں سے یک جہتی کا اظہار کرنے کے لیے فلسطینی پرچم کے سرخ، سفید، سبز اور سیاہ رنگ والی ٹوپیاں اور فلسطینی مزاحمت کی علامت بننے والا اسکارف کوفیہ پہنا ہوا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان وائرل ویڈیوز کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دعاؤں میں مظلوم فلسطینیوں کو یاد رکھنے کی التماس کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی ادائیگی
پڑھیں:
سوشل میڈیا کو بھی ریگولیٹ ہونا چاہیے: طحہٰ احمد خان
---فائل فوٹومتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سندھ اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہٰ احمد نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ سوشل میڈیا کو بھی ریگولیٹ ہونا چاہیے۔
طحہٰ احمد خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چند سیاسی جماعتوں نے طوفانِ بدتمیزی مچا رکھا ہے۔
رہنما ایم کیو ایم طحہٰ احمد خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم سیاست کو ریاست پر ترجیح نہیں دے سکتے، ہم وفاقی حکومت کا حصہ ہیں، صحافیوں اور وفاق میں پل کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔