وزیراعظم نے امیر مقام سے عید کے بعد خیبر پختونخوا آنے کا کہہ دیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر امیر مقام سے عیدالفطر کے بعد خیبر پختونخوا آنے کا کہہ دیا۔
وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں شہباز شریف کی امیر مقام سے ملاقات ہوئی، جس میں ملکی مجموعی اور خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال پر خصوصی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
پرائم منسٹر ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایک سالہ بہترین کارکردگی پر مبارک باد دی۔
اعلامیے کے مطابق امیر مقام نے وزیراعظم کو خیبر پختونخوا کے دورے کی دعوت دی، جس پر شہباز شریف نے کہا کہ عیدالفطر کے بعد خیبر پختونخوا آؤں گا۔
اعلامیے کے مطابق دوران ملاقات وزیراعظم نے مشکل وقت میں پارٹی کا بھرپور ساتھ دینے پر امیر مقام کی جرات اور خدمات کو سراہا۔
شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ مخلص اور وفادار رہنماؤں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، مسلم لیگ ن ایسے رہنماؤں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا شہباز شریف
پڑھیں:
اجتماعی کوششوں سے پولیو پر قابو پائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے تمام حصوں میں کروڑوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرتے ہیں کہ تمام متعلقہ افراد اور محکموں کی محنت سے یہ بیماری پاکستان سے رخصت ہوجائے۔
اسلام آباد میں ملک گیر پولیو مہم کے آغاز پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں اس وائرس نے ملک میں دوبارہ سر اٹھایا، میری گزارش ہے کہ تمام والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں بھرپور مدد کریں۔
یہ بھی پڑھیے: ملک بھر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا
وزیراعظم نے کہا کہ مجھے بھرپور امید ہے کہ ہم اجتماعی کاؤشوں سے اس بیماری پر قابو پالیں گے، جن علاقوں میں سیکیورٹی مسائل ہیں وہاں بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں لوگوں کو پولیو کیخلاف متحرک کرنا چاہیے، میں اپنے تمام پارٹنرز کا شکرگزار ہوں، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم محنت سے اس مشن میں کامیابی حاصل کریں گے۔
اس سے قبل وزیراعظم نے تقریب میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر 7 روزہ پولیو مہم کا آغاز کردیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پولیو مہم پولیو وائرس