اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف سے  وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام نے ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی بالخصوص خیبرپختونخوا کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے وزیراعظم شہبازشریف کی ایک سالہ بہترین کارکردگی پرمبارکباد دی۔ وفاقی وزیر نے وزیراعظم شہبازشریف کو خیبرپختونخوا کے دورے کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے دعوت قبول کی۔ عید کے بعد انشاءاللّٰہ خیبرپختونخونخوا آؤں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل وقت میں پارٹی اور قیادت کا بھرپور ساتھ دینے، ثابت قدم رہنے اور خیبرپختونخوا میں 2013 سے لیکر آج تک پی ٹی آئی کے بدترین ادوار میں ڈٹ کر کھڑے رہنے پر انجینئر امیر مقام کی وفاداری، جرات اور خدمات کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ اپنے مخلص اور وفادار رہنماؤں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہبازشریف

پڑھیں:

اسحق ڈار اہم ترین دورے پر کابل چلے گئے،قائمقام وزیراعظم ،وزیرخارجہ سے ملیں گے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ہفتہ کو اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ افغانستان کے ایک روزہ دورے پر افغانستان چلے گئے۔اسحاق ڈار افغانستان کے قائم مقام وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند اور عبوری وزیر خارجہ سے امیر خان متقی سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق یہ دورہ نہایت اہمیت کا حامل ہے، دورے کے دوران پاک افغان وفود افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کریںگے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان حکومت کے نمائندہ وفد نے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا سے بھی ملاقات کی تھی۔ جس میں ٹرانزٹ ٹریڈ اور افغان باشندوں کی وطن واپسی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • علامہ اقبال شاعر ہی نہیں اہل بصیرت رہنما بھی تھے‘وزیرِ اعظم شہبازشریف
  • نائب وزیر اعظم کا افغان وزیر خارجہ کو فون:دورے کی دعوت،امیر خان متقی پاکستان آئیں گے
  • وزیراعظم کی 60ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • وزیراعظم بتائیں! کیا خیبرپختونخوا کو پی ٹی آئی کو ٹھیکے پر دیا ہے، گورنر فیصل کنڈی
  • 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے، شہباز شریف
  • 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، شہباز شریف
  • وزیراعظم کی 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • اسحق ڈار اہم ترین دورے پر کابل چلے گئے،قائمقام وزیراعظم ،وزیرخارجہ سے ملیں گے
  • نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے
  • حاجیوں کے لیے خوشخبری؛ اے سی خیمے اور بہترین ٹرانسپورٹ و رہائش کا انتظام ؛ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور