ممبئی (شوبز ڈیسک) – بھارتی اداکارہ دیبینا بنرجی نے ماں بننے کے لیے بے شمار کوششیں کیں، مگر کئی سال تک کامیاب نہ ہو سکیں۔ متعدد طبی علاج کروانے کے باوجود امیدیں دم توڑتی رہیں، لیکن پھر قسمت نے ایسا پلٹا کھایا کہ وہ محض سات ماہ کے دوران دو بار ماں بن گئیں۔ ان کے شوہر اور اداکار گرمیت چودھری کے ساتھ پوری فیملی خوشی سے نہال ہو گئی، تاہم انہیں سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔

دیبینا بنرجی نے اپریل 2022 میں IVF علاج کے ذریعے اپنی بڑی بیٹی لیانا کو جنم دیا۔ حیران کن طور پر، صرف ایک ماہ بعد وہ دوبارہ حاملہ ہو گئیں اور مداحوں سے یہ خوشخبری شیئر کی۔ لیکن جہاں پہلی بار انہیں بے حد مبارکبادیں ملیں، وہیں اس بار انہیں تنقید اور سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔

نومبر 2022 میں، دیبینا نے اپنی چھوٹی بیٹی دیویشا کو قبل از وقت سی سیکشن کے ذریعے جنم دیا، جو کئی دنوں تک نیٹل آئی سی یو میں رہیں۔ تاہم، اب دونوں بیٹیاں مکمل صحت مند ہیں، اور دیبینا اپنی فیملی کے ساتھ خوشگوار لمحات گزار رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:حکومت نے پنشن کے حوالے سے بڑی تبدیلیاں کردیں، نوٹیفکیشن جاری

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

جَلد ماں بننے والی صبور علی نے علی انصاری کے ہمراہ خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں

پاکستان کی خوبرو اداکارہ صبور علی جَلد ماں بننے والی ہیں، انہوں نے گزشتہ شب اپنی 30 ویں سالگرہ منائی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ صبور علی نے تاحال اپنی ہاں ننھے مہمان کی آمد سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

گزشتہ دنوں صبور کی گود بھرائی کی رسم سے وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

اب حال ہی میں صبور علی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوبصورت نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں اپنے ہمسفر علی انصاری کے ساتھ خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی سالگرہ کی تھیم وائٹ اینڈ بلیک رکھی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Saboor Ali Ansari (@sabooraly)


انسٹاگرام پر 5.1 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ نے خود بھی سیاہ اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے جبکہ ان کے لذیذ اور خوبصورت نظر آنے والے کیک اور سرخ پھولوں کے گلدستے نے تصاویر کو چار چاند لگا دیے ہیں۔

صبور علی کی ان خوبصورت تصاویر کے کمنٹ باکس میں شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات سمیت مداح بھی اپنی پسندیدہ اداکارہ کو سالگرہ کے موقع پر دعائیں دے رہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جب پریانکا چوپڑا نے مقابلہ حسن میں نازیبا لباس پہننے سے صاف انکار کیا
  • امریکا کی 20 سالہ خاتون باڈی بلڈر ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گئیں
  • سونا اسمگلنگ کا شبہ: بھارتی اداکارہ دبئی سے واپسی پر گرفتار
  • پی ٹی آئی کامالی بحران،مرکزی سیکریٹریٹ ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی
  • پارلیمنٹ سے اپنی تنخواہیں بڑھوا کر پی ٹی آئی نے اپنے ملازمین کی ماہانہ اجرت میں 50 فیصد کٹ لگادیا
  • تحریک انصاف کا اپنی تنخواہیں بڑھوانے کے بعد اپنے ہی ملازمین کی تنخواہوں میں کٹ لگا دیا
  • جَلد ماں بننے والی صبور علی نے علی انصاری کے ہمراہ خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
  • وینا ملک کو روزہ لگا، کلام بھی شیئر کر دیا
  • سٹیج ڈراموں کی نامور اداکارہ انتقال کر گئیں