حکومت نے پنشن کے حوالے سے بڑی تبدیلیاں کردیں، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی حکومت کی جانب سے پنشن کیلکولیشن کے اصولوں میں بڑی تبدیلی کردی گئی ہے اور متعدد شرائط بھی عائد کردی گئیں۔
وفاقی حکومت نے پنشن کی حد بندیوں پر نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ پنشن کا حساب اب آخری 24 ماہ کی اوسط تنخواہ پر ہوگا اور ملازمین کو ایک سے زیادہ پنشن لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لینے والوں پر نیا اصول لاگو نہیں ہوگا، نوکری کے آخری سال میں اضافی انکریمنٹ اوسط پنشن میں شامل نہیں ہوگا۔
موجودہ پنشنرز کے لیے بھی پنشن میں اضافے کا نیا طریقہ کار طے کردیا گیا ہے، خاندانی پنشن کا حساب اب نیٹ پنشن کی بنیاد پر ہوگا۔
حکومت کی جانب سے پنشن کے حوالے سے جاری نئی وضاحتوں کے مطابق ریٹائرمنٹ کے مہینے میں کام کیے گئے دنوں کو پورا مہینہ شمار کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ریٹائرڈ بلدیاتی ملازمین کی پنشن کیلئے 10کروڑ چھیاسی لاکھ 95 ہزار روپےجاری کرنے کی منظوری
مظفرآباد(اوصاف نیوز)آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے بلدیاتی اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن ادائیگی کیلئے10کروڑ چھیاسی لاکھ 95 ہزار روپے منظورکرلئے جس کا حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کابینہ کی منظوری کی روشنی میں بلدیاتی اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کیلئے خطیر رقم بابت ماہ جولائی 2021 تا نومبر 2024 تک کیلئے دس کروڑ چھیاسی لاکھ پچانوے ہزار روپےجاری کرنے کی منظوری دی ، اخراجات تحت قواعد آڈٹ عمل میں لائے جائیں گے ۔
نمبرس لگ / دوئم / 33-2025/2623ء جناب صدر آزاد جموں و کشمیر نے آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر قواعد کار نظر ثانی شدہ ) 1985 ء کے قاعد و 26 ذیلی قاعدہ ( ) ( 1 ) و قاعدہ 28 کے تحت آزاد جموں وکشمیر کا بینہ کی منظوری کی روشنی میں بلدیاتی اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کی منظوری دیدی
وزارت لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق از حساب نمی ( کمیو میشن، پینشن، لیوانکیشمنٹ ) بابت ماہ جولائی 2021 تا نومبر 2024 پنشن کی ادائیگی میں اتفاوت رخسارہ دور کرنے کے لیے مبلغ 108.695 ملین ( دس کروڑ چھیاسی لاکھ پچانویں ہزار روپے میزانیہ 25-2024 گرانٹ نمبر 31 متفرقات میں MZ7007 کی مد A05206 گرانٹ ان ایڈ برائے بلدیاتی ادارہ جات میں اضافی فراہمی کی بدین شرط منظوری صادر فرمائی ہے کہ اخراجات تحت قواعد آؤٹ عمل میں لائے جائیں گے۔
بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کا دہشت گردی کا حملہ ناکام،6خوارج ہلاک، سیکیورٹی ذرائع