نائب صدر بی سی سی آئی راجیو شکلا نے قذافی اسٹیڈیم میں سیمی فائنل دیکھا
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے بدھ کو قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی 2025 پاکستان کا دوسرا سیمی فائنل دیکھا۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی، فائنل کے تمام ٹکٹس 40 منٹس میں فروخت، پاکستانی کتنے کروڑ روپے حاصل ہوئے؟
راجیو شاہ اور نیوزی لینڈ جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور زمبابوے سمیت دیگر ممبران کرکٹ بورڈز کے سربراہان نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر قذافی سٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا۔ سیمی فائنل کے دوران ممبران بورڈز کے اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر فاروق احمد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (سی ای او) کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے) فولیتسی موسیکی، نائب صدر سی ایس اے ڈاکٹر محمد موسیٰجی، اور ڈائریکٹر نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) راجر ٹوسے نے پی سی بی کے چیئرمین نقوی سے ملاقات کی اور قذافی اسٹیڈیم میں دوسرا سیمی فائنل دیکھا۔
مزید پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی سیمی فائنل میں بھارت سے شکست کی وجہ کیا ہے؟ آسٹریلوی کپتان نے بتادیا
ممبر بورڈز کے سربراہان نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان کے دوران شاندار انتظامات پر مبارکباد دی اور ان کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔
راجیو شکلا نے اس موقع پر چیئرمین پی سی بی کو اپنی کتاب ‘Scars of 1947: Real Partition Stories’ پیش کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 20225 بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر فاروق احمد چیمپیئنز ٹرافی دوسرا سیمی فائنل قذافی اسٹیڈیم محسن نقوی نائب صدر بی سی سی آئی راجیو شکلا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 20225 چیمپیئنز ٹرافی دوسرا سیمی فائنل قذافی اسٹیڈیم محسن نقوی نائب صدر بی سی سی آئی راجیو شکلا چیمپیئنز ٹرافی قذافی اسٹیڈیم سیمی فائنل راجیو شکلا پی سی بی
پڑھیں:
چیمپیئنز ٹرافی 2025: آئی سی سی نے سیمی فائنلز کے آفیشلز کا اعلان کردیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنلز کے لیے آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی، سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو ایک اور جھٹکا، اہم کھلاڑی انجرڈ
آئی سی سی کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے کرس گیفنی اور انگلینڈ رچرڈ النگوارتھ امپائر ہوں گے جبکہ میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ ہوں گے۔
دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور آسٹریلیا کے پال ریفل امپائرنگ اور رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے۔
Match officials for the #ChampionsTrophy 2025 semi-finals have been revealed ????
Details ⬇️https://t.co/lAofXoHvAN
— ICC (@ICC) March 3, 2025
یار رہے کہ آئی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا پہلا سیمی فائنل کل (بروز منگل) دبئی میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دے دی
دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 5 مارچ (بروز بدھ) کو مدمقابل ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
، اسلام آباد آئی ٹین، تجاوزات، عمران خان we news آسٹریلیا امپائرز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھارت جنوبی افریقہ چیمپیئنز ٹرافی دبئی رچرڈ النگوارتھ سیمی فائنلز کرس گیفنی لاہور میچ ریفری نیوزی لینڈ