کرم میں حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کو نہیں چھوڑیں گے، علی امین
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت سازش سے گرانے کے بعد حکمرانوں کی توجہ صرف پی ٹی آئی پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت سازش سے گرانے کے بعد حکمرانوں کی توجہ صرف پی ٹی آئی پر ہے، یہ دہشتگردی کو روکنے کے لیے پالیسی نہیں بنا رہے، ان کو پراہ ہی نہیں ہے۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے ٹی او ارز بنائے ہیں، ارباب نیاز اسٹیڈیم سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو غلط معلومات فراہم کی گئی ہے، میں تو حیران ہوں وفاق ہم پر سیاسی مقدمات بنا رہا ہے، ہمارے حق کے پیسے نہیں دیں رہے، وفاق ہم پر کیسز بنا رہا ہے، امن و امان صورتحال پر توجہ نہیں دیں رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قرضوں پر قرضے لئے جا رہے ہیں ان کی کیا کارکردگی ہے، پنجاب اشتہارات دے رہا ہے، کارکردگی کچھ نہیں، میں بھی ویڈیوز بنانا شروع کردوں تو اس سے کیا کارکردگی ظاہر ہوگی۔ وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت سازش سے گرانے کے بعد ان کی توجہ پی ٹی آئی پر ہے صرف، انہوں نے سارا زور ہم پر دیا، دہشتگردی نے دوبارا سر اٹھا دیا، یہ دہشتگردی کو روکنے کے لیے پالیسی نہیں بنا رہے، ان کو پراہ ہی نہیں ہے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دہشتگردی صرف صوبے تک محدود نہیں رہے گی، پورے ملک میں پھیلے گی، کرم میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے کام کرہے ہیں، کرم میں جن لوگوں نے حملہ کیا انکو چھوڑا نہیں جائے گا، ان کو دہشتگردوں کی طرح مارا جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی پی ٹی آئی علی امین کے لیے
پڑھیں:
کے پی حکومت کے پاس دہشتگردوں سے لڑنے کیلئے کچھ نہیں مگر وفاق سے لڑنے کیلئے سب کچھ ہے، شرجیل میمن
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو وفاقی حکومت سے تحفظات ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) وعدے پورے کرے جبکہ پنجاب میں ہمارے اراکین اسمبلی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو بھی اس حوالے سے تحفظات ہیں، صوبے اور پارٹی کو نظرانداز کرنے کا رویہ نہیں چلے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کے پی حکومت کے پاس دہشتگردوں سے لڑنے کیلئے کچھ نہیں ہے لیکن وفاق سے لڑنے کیلئے سب کچھ ہے، ہم ن لیگ کے اتحادی نہیں ہیں بس چاہتے ہیں کہ سسٹم چلے، وفاقی حکومت کو ہمارے مسائل حل کرنا ہوں گے، پیپلز پارٹی متنازع نہریں بنانے کیخلاف ہے، اس پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے کہنے پر جو چیزیں کیں اس پر ہمیں تحفظات ہیں، ایگری کلچر ٹیکس 45 فیصد نہیں ہونا چاہیئے، باہر سے 9 ہزار میں گندم منگوائی جاتی ہے لیکن اپنے کسان کو 4 ہزار دینے کو تیار نہیں، وفاقی حکومت کے پاس اب تک باہر سے منگوائی گئی گندم پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کا ستیاناس ہوچکا ہے، ٹیکس بڑھنے کے بعد سرکاری ملازمین کو تنخواہ بڑھنے کے باوجود کم ملتی ہے، ملٹی نیشنل کمپینز یہاں بیسک سیلریز دے رہی ہیں، ٹیکس نہ دینے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا اچھا اقدام ہے اور ٹیکس نیٹ بڑھانا حکومت اور فیڈر بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) دونوں کی ذمہ داری ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی متنازع نہریں بنانے کیخلاف ہے اور اس پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، سندھ کو اس کے حصے کا پانی نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے، صوبے میں پی ٹی آئی حکومت کی رٹ نہیں جبکہ صوبائی حکومت کے پاس دہشتگردوں سے لڑنے کیلئے کچھ نہیں ہے اور وفاق سے لڑنے کیلئے سب کچھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا 26ویں ترمیم میں صرف اہم کردار نہیں ہے بلکہ ہم ہی یہ ترمیم لے کر آئے ہیں، پی ٹی آئی دور میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بانی پی ٹی آئی کے اشاروں پر چلتے تھے اور ہم 2018ء سے آئینی عدالت بنانے کا کہہ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو وفاقی حکومت سے تحفظات ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) وعدے پورے کرے جبکہ پنجاب میں ہمارے اراکین اسمبلی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو بھی اس حوالے سے تحفظات ہیں، صوبے اور پارٹی کو نظرانداز کرنے کا رویہ نہیں چلے گا۔