دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک دھماکے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
نوشہرہ:
خیبر پختونخوا حکومت نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں مولانا حامدالحق اور دیگر 8 افراد شہید ہوگئے تھے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک نوشہرہ کا دورہ کیا اور جمعے کو دھماکے میں شہید مولانا حامد الحق کے لواحقین سے تعزیت کی اور مولانا حامد الحق اور دیگر شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی گئی۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اس موقع پر کہا کہ اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کی نشان دہی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور اگلے چند روز میں جے آئی آٹی کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، مولانا حامد الحق کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، شہید کی دینی اور سیاسی خدمات کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ دین اسلام کی خدمت کے حوالے سے دارالعلوم حقانیہ کا اہم کردار رہا ہے، واقعے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے اور اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کی نشان دہی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگلے چند روز میں جے آئی آٹی کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا اور اس اندوہناک واقعے کی جڑوں تک پہنچنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے مجرمان تک پہنچنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں، مولانا حامد الحق کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی، یہ دہشت گردی کے خلاف قوم کے اتحاد کی بنیاد بنے گا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ دارالعلوم حقانیہ خود کش دھماکے کے شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کی بھر پور مالی امداد کی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دارالعلوم حقانیہ مولانا حامد الحق کے لیے
پڑھیں:
اکوڑہ خٹک میں مولانا حامد الحق حقانی شہید کی تعزیت کیلئےسیاسی وسماجی شخصیات کی آمد ،شہداء کیلیےخصوصی دعا
اکوڑہ خٹک ( ڈیلی پاکستان آن لائن )دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں مولانا حامد الحق حقانی شہید و دیگر شہدا ءکی تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پختونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزائی بمع وفد، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف، پی ٹی آئی کے رہنما شہریار آفریدی، اے این پی کے سینیٹر ہدایت اللہ خان، میجر عامر، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ، سابق صوبائی وزراء آصف اقبال داؤدزئی، ہمایون خان، فضل ربانی ایڈووکیٹ، اہلحدیث رہنما علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، مرکزی جمعیت اہلحدیث کا وفد شیخ عبدالعزیز نورستانی، صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، مسلم لیگ (ن) کے اختیار ولی، ایم این اے ذوالفقار خان، سابق سنیٹر طلحٰہ محمود، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا مولانا امداد اللہ یوسف زائی، مولانا عبد البصیر شاہ، مفتی سراج الحسن، پاکستان راہ حق پارٹی کے ابراہیم قاسمی، مفتی نجیب اللہ فاروقی، شیعہ علماء کا وفد علامہ عابد حسین شاکری کی قیادت میں وفد اور دیگر جید علما ء ومشائخ نے شرکت کی۔
انڈے کا حلوہ بنانے کا آسان طریقہ
کئی مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مولانا حامد الحق حقانی شہید کے سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور شہید کے ورثاء شیخ الحدیث مولانا انوار الحق، نائب مہتمم مولانا راشدالحق سمیع، جانشین مولانا عبدالحق ثانی، مولانا عرفان الحق حقانی، مولانا اسامہ سمیع، مولانا خزیمہ سمیع، مولانا سید محمد یوسف شاہ، مولانا لقمان الحق، مولانا سلمان الحق، مولانا بلال الحق اور مولانا ارشد علی قریشی سے تعزیت کی۔
سحری میں چکن چیز پراٹھا بنائیں