حاضر ہو یا غائب، حسینہ واجد کو مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا، ڈاکٹر یونس
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی چاہے وہ کسی بھی مقام پر ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بنگلہ دیش کی ’تحریک انصاف‘ کامیاب ہو پائے گی؟
اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حسینہ واجد بنگلہ دیش میں موجود ہوں یا کہیں اور ان پر مقدمہ لازمی طور پر چلایا جائے گا۔
ڈاکٹر یونس نے کہا کہ ٹرائل نہ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا بس مسئلہ صرف یہ ہے کہ آیا وہ ان کی موجودگی میں چلایا جاتا ہے یا غیر موجودگی میں۔
انہوں نے کہا کہ حسینہ واجد کے ساتھیوں، خاندان کے افراد اور کلائنٹس سب سے تفتیش کی جائے گی۔
ڈاکٹر یونس نے انکشاف کیا کہ بنگلہ دیش نے باضابطہ طور پر بھارت سے حسینہ کی حوالگی کی درخواست کی تھی لیکن نئی دہلی کی جانب سے اس کا باضابطہ جواب نہیں ملا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانونی طور پر بھارت اسے حوالے کرنے کا پابند ہے۔
مزید پڑھیے: جماعت اسلامی کا بنگلہ دیش کے قیام سے اب تک کے واقعات پر وائٹ پیپر شائع کرنے کا مطالبہ
’ہاؤس آف مررز‘ کے نام سے مشہور متنازعہ حراستی مرکز کے دورے کے حوالے سے ڈاکٹر یونس نے کہا کہ وہاں حالات حیران کن اور بدترین تھے۔
انہوں نے بھارت کے ساتھ بنگلہ دیش کے تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حسینہ واجد کے معاملے میں پیچیدگیوں کے باوجود بھارت کے ساتھ اسٹریٹجک اہمیت ہے۔
ماضی کے حکومتی اقدامات کے متاثرین کے لیے انصاف کے حوالے سے ڈاکٹر یونس نے اعتراف کیا کہ اس سلسلے میں کوششیں جاری ہیں تاہم ان کی قلیل مدتی انتظامیہ سست قانونی عمل کی وجہ سے مکمل احتساب کی ضمانت نہیں دے سکی۔
انہوں نے حسینہ کے خلاف بدعنوانی کے سنگین الزامات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں ان کے مالی معاملات اور اثاثوں کی مکمل جانچ کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش: ناہید اسلام ایڈوائزری کونسل سے مستعفی، نئی سیاسی جماعت کی سربراہی کریں گے
روہنگیا بحران پر ڈاکٹر یونس نے تصدیق کی کہ بنگلہ دیش مہاجرین کی واپسی کے لیے محفوظ زون قائم کرنے کے لیے میانمار کے باغی گروپوں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ دنیا کے سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ کاکس بازار میں بڑھتے ہوئے تشدد، منشیات کی تجارت اور نیم فوجی سرگرمیوں کی وجہ سے کشیدگی برقرار ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس حسینہ واجد حسینہ واجد پر مقدمہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش حسینہ واجد حسینہ واجد پر مقدمہ ڈاکٹر یونس نے بنگلہ دیش کے حسینہ واجد نے کہا کہ انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
مربوط حکمت عملی اور مشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے پولیوکا خاتمہ ضروری ہے، حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیراعظم نے اسلام آباد میں انسداد پولیو کی 7 روزہ قومی مہم کا آغاز کیا، انہوں نے بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا بچوں کےمحفوظ مستقبل کے لیے پولیو کاخاتمہ ضروری ہے اور حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ مربوط حکمت عملی اورمشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، 21 تا 27 اپریل جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران پانچ سال سےکم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،انسدادپولیومہم کامیاب بنانےکےلیے والدین تعاون کریں۔