مجھے ایئرپورٹ پر روک کر عدالتی حکم کی توہین کی گئی، فیصل جاوید
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ مجھے ایئرپورٹ پر روک کر عدالتی حکم کی توہین کی گئی۔
پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ آج عمرے کے لیے جارہا تھا کہ مجھے ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ مجھے عمرے کےلیے جانے دیا جائے، مجھے آج ایئرپورٹ پر روک کر عدالتی حکم کی توہین کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے پی این آئی ایل سے میرا نام نکالنے کا حکم دیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مجھے ا
پڑھیں:
امریکا، سپریم کورٹ نے وینزویلا کے تارکین وطن کو بیدخل کرنے سے روک دیا
درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ انہیں عدالتی جائزے کے بغیر جبری بیدخلی کا سامنا ہے، ٹرمپ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ یہ تارکین وطن گینگ کے اراکین ہیں اور عدالتی فیصلے کیخلاف آخری کامیابی وائٹ ہاؤس ہی کی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو وینزویلا کے تارکین وطن کو جبری بیدخل کرنے سے تا حکم ثانی روک دیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے یہ حکم وینزویلا کے تارکین وطن کی جانب سے دائر مداخلت کی استدعا پر جاری کیا گیا تھا۔ درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ انہیں عدالتی جائزے کے بغیر جبری بیدخلی کا سامنا ہے، ٹرمپ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ یہ تارکین وطن گینگ کے اراکین ہیں اور عدالتی فیصلے کے خلاف آخری کامیابی وائٹ ہاؤس ہی کی ہوگی۔ تاہم ٹرمپ انتظامیہ نے یہ نہیں کہا کہ وہ عدالتی فیصلے پر عمل نہیں کرے گی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتطامیہ مزید پچاس سے زائد وینزویلا کے تارکین وطن کو جبری بیدخل کر ہی ہے۔ اس سے پہلے بھی وینزویلا کے دو سو سے زائد تارکین وطن اور کلمر گارشیا سمیت السلواڈور کے کئی شہریوں کو السلواڈور کی جیلوں میں بھیجا جا چکا ہے۔