وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے پشاور میں زیر تعمیر بس ٹرمینل کا دورہ کیا جہاں ان کے ساتھ صوبائی کابینہ اراکین ارشد ایوب خان، رنگیز احمد اور بیرسٹر محمد علی سیف بھی موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت میں زیر تعمیر بس ٹرمینل کی تعمیر کے حوالے سے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ 3.

67 ارب روپے کی لاگت سے زیرتعمیر منصوبہ جون تک مکمل ہوگا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے پشاور میں زیر تعمیر بس ٹرمینل کا دورہ کیا جہاں ان کے ساتھ صوبائی کابینہ اراکین ارشد ایوب خان، رنگیز احمد اور بیرسٹر محمد علی سیف بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ کو زیر تعمیر بس ٹرمینل کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور وزیر اعلیٰ نے بس ٹرمینل میں  جاری تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پشاور بس ٹرمینل پر 75 فیصد کام مکمل ہے اور رواں سال جون تک مکمل کر لیا جائے گا، یہ بس ٹرمینل 323 کنال رقبے پر محیط ہے،  3.67 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ اس جدید طرز کے بس اسٹینڈ میں مسجد، کار پارکنگ،  ریسٹ ایریاز، واش رومز سمیت تمام درکار سہولیات دستیاب ہوں گی، بس اسٹینڈ میں سولر سسٹم اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پشاور بس ٹرمینل اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹرمینل ہوگا، نئے ٹرمینل کی تعمیر سے پشاور شہر میں ٹریفک مسائل بھی کافی حد تک ختم ہو جائیں گے۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے پر ٹائم لائنز کے مطابق پیش رفت اور اس کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وزیر اعلی علی امین گیا کہ

پڑھیں:

بلوچوں کا مطالبہ سڑکوں کی تعمیر نہیں لاپتہ افراد کی بازیابی ہے، شاہد خاقان عباسی

نجی ٹی وی کے مطابق عوام پاکستان پارٹی کے خواتین ونگ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گرینڈ الائنس کی بات نہیں کی، اپوزیشن اتفاق رائے پیدا کرکے آگے بڑھے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی معاملات پر اپوزیشن کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے، تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ گرینڈ الائنس کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے خواتین ونگ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انہوں نے کبھی گرینڈ الائنس کی بات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ اپوزیشن اتفاق رائے پیدا کرکے آگے بڑھے، جے یو آئی (ف) اور پی ٹی آئی کے تحفظات دور کرنے کی ضرورت ہے، جب کہ پی ٹی آئی کو اپنی سوچ تبدیل کرنا ہوگی۔

شاہد خاقان عباسی نے بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے پر بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اس کے بجائے اضافی آمدنی کو بلوچستان میں سڑکوں کے منصوبوں کے لیے استعمال کرنے کے فیصلے پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ عوام سڑکوں کی تعمیر کا مطالبہ نہیں کر رہے، بلکہ چاہتے ہیں کہ حکومت لاپتا افراد کا مسئلہ حل کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے نوجوان مایوس تھے اور ان کی آواز نہیں سنی گئی، پاکستان اور بلوچستان کو درپیش مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں احساس محرومی ہے، جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی، ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ بھی غلط تھا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی تاکہ بجلی سستی کی جا سکے، اگر آنے والے دنوں میں بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول مہنگا ہوا تو حکومت بجلی کیسے سستی کرے گی؟۔ انہوں نے عوام کو مہنگائی سے کچھ ریلیف دینے کے لیے اچھی اقتصادی پالیسیوں پر زور دیا۔ نئی نہروں کے معاملے پر بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کو عوام کو حقائق بتانے چاہئیں۔ نئی نہروں کی تعمیر کے منصوبوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے لیے پانی کی دستیابی ایک چیلنج رہے گی، کیونکہ دریاؤں میں پانی بتدریج کم ہو رہا ہے، اس معاملے پر سندھ میں بدامنی کا ماحول ہے۔

انہوں نے نہروں کے مسئلے پر سندھ میں بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ افراتفری سے بچنے کے لیے عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جانا چاہیے۔ سابق وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ معدنیات صوبائی موضوع ہیں اور وفاقی حکومت اپنی پالیسی بنا کر اسے چھیننا چاہتی ہے۔ قبل ازیں عوام پاکستان پارٹی کے شعبہ خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ترقی اور آئین کی بالادستی کے لیے موثر سیاسی نمائندگی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین پاکستان کے عوام کو موثر نمائندگی فراہم کرنے میں کردار ادا کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں خواتین کی نمائندگی کے ذریعے سیاسی نظام کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی، علی امین گنڈاپور
  • تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی؛ علی امین گنڈاپور
  • آئیے ایسا پاکستان تعمیر کریں جو علامہ اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر ہو : بلاول بھٹو زرداری
  • مسیحی برادری کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں قابل تحسین کردار ہے: سرفراز بگٹی
  • سوات؛ زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ، 2 زخمی
  • علی امین گنڈاپور مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
  • پی ایس ایل 10: پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کا ٹاکرا آج ہوگا
  • علی امین گنڈاپور مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے، یا اپنی نوکری بچائیں گے، گورنر پختونخوا
  • بلوچوں کا مطالبہ سڑکوں کی تعمیر نہیں لاپتہ افراد کی بازیابی ہے، شاہد خاقان عباسی
  • پشاور زلمی کو پاور پلے میں اچھا کھیلنا ہوگا، کوچ مشتاق احمد