عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کے اضافے سے 2ہزار 921ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 7ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی  جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 601روپے کے اضافے سے 2لاکھ 63ہزار 203روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 54روپے کے اضافے سے 3369روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 46روپے کے اضافے سے 2888روپے کی سطح پر آگئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کے اضافے سے کی سطح پر

پڑھیں:

رمضان المبارک شروع ہوتے ہی برائلر مرغی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ  

رمضان المبارک شروع ہوتے ہی ملک میں برائلر مرغی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔

کراچی ڈویژن میں برائلر مرغی کی قیمت میں  120 سے 150 روپے فی کلو گرام تک اضافہ ہوگیا ہے، برائلر مرغی کا گوشت 720 سے 800 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔ رمضان سے قبل مرغی کا گوشت 600 سے 650 روپے فی کلو فروخت ہوتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی میں کمی سے متعلق حکومت کے اعداد و شمار غلط ہیں، عمر ایوب

سندھ پولٹری اینڈ ریٹیلر ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار نے الزام لگایا ہے کہ ڈسٹری بیوٹرز نے مصنوعی طور پر سپلائی کی قلت پیدا کردی ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ڈسٹری بیوٹرز نے جان بوجھ کر سپلائی روک دی ہے جس کی وجہ سے مرغی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

ریٹیلر کا مزید کہنا ہے کہ  کمشنر کراچی  نے سرکاری قیمت 650 روپے فی کلو مقرر کی ہے، تاہم دکاندار اس نرخ پر مرغی فروخت کرنے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ضلعی انتظامیہ کے چھاپوں کے دوران 30 ہزار روپے تک کے جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں جس سے ان کے لیے ان حالات میں کام کرنا مشکل ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی میں کمی سے متعلق حکومت کے اعداد و شمار غلط ہیں، عمر ایوب

 ایسوسی ایشن نے متنبہ کیا کہ اگر ڈسٹری بیوٹرز جلد سپلائی دوبارہ شروع نہیں کرتے ہیں تو خوردہ فروش جمعرات سے ہڑتال پر جا سکتے ہیں، جس سے مارکیٹ میں ممکنہ طور پر مزید خلل پڑسکتا ہے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news برائلر مرغی چکن رمضان المبارک سندھ پولٹری اینڈ ریٹیلر ایسوسی ایشن کمشنر کراچی

متعلقہ مضامین

  • رمضان المبارک شروع ہوتے ہی برائلر مرغی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ  
  • سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟جانیں
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ
  • چینی کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی کلو اضافہ
  • سونے کی قیمت میں یکدم ہزاروں روپے کا اضافہ
  • فی تولہ سونا 4 ہزار 800 روپے مہنگا، نئی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار روپے سے بھی بڑھ گئی
  • سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، عوام کی پہنچ سے مزید دور ہوگیا
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغازپر143پوائنٹس کا اضافہ