امریکہ اپنی غنڈہ گردی کی روش ترک کرے ، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
امریکہ اپنی غنڈہ گردی کی روش ترک کرے ، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے کہا ہےکہ اگر امریکہ واقعی فینٹانل کے مسئلے کو حل کرنا چاہتا ہے تو اسے برابری، احترام اور باہمی تعاون کی بنیاد پر اپنے خدشات کو حل کرنے کے لئے چین کے ساتھ مشاورت کرنی چاہئے۔
بد ھ کے روز تر جمان سے یو میہ پر یس کا نفرنس میں ایک صحافی نے امریکہ کی جانب سے فینٹانل کے معاملے کو بہانے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے امریکہ کو چینی مصنوعات پر اضافی محصولات عائد کرنے سے متعلق پوچھا۔ترجمان نے کہا کہ چین نے اس حوا لے سے بارہا اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے اور جائز اور ضروری جوابی اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر امریکہ کے کوئی اور ارادے ہیں اور وہ چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے پر بضد رہتا ہے تو چین آخر تک اس کا مقابلہ کرے گا۔ چین نے امریکہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی غنڈہ گردی کی روش ترک کرے اور جلد از جلد مذاکرات اور تعاون کے صحیح راستے پر واپس آئے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پی اے سی :وزارت خارجہ کے دو افسران کو تنخواہوں اور الاونسز کی مد میں ڈبل ادائیگی کا انکشاف
پی اے سی :وزارت خارجہ کے دو افسران کو تنخواہوں اور الاونسز کی مد میں ڈبل ادائیگی کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )قومی اسمبلی کی پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی (پی اے سی ) کے اجلاس کے دوران وزارت خارجہ کے 2 افسران کو تنخواہوں اور الاونسز کی مد میں ڈبل ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے.چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزارت خارجہ سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا، کمیٹی رکن ریاض فتیانہ نے سوال کیا کہ جو افسران ریٹائرمنٹ کے بعد باہر سیٹل ہوجاتے ہیں انہیں پنشن پاکستان کرنسی میں دی جاتی ہے یا فارن کرنسی میں؟ سیکرٹری خارجہ نے جواب دیا کہ انہیں پاکستانی روپے میں پینشن دی جاتی ہے۔
آڈٹ حکام نے بتایا کہ وزارت خارجہ نے نادرا سے پی سی ڈبلیو اینڈ ای ایف اور ایف آئی جی او بی کی مد میں 991 ملین روپے وصول کئے، یہ رقم ری کنسائل نہیں ہوئی، اس کی ری کنسیلیشن ضروری ہے، آن لائن ویزہ پر 20 فیصد فیس کی رقم نادرا کے پاس آتی ہے پھر وہ ہمیں بھیجتا ہے۔وزارت خارجہ حکام نے کہا کہ جب سے آن لائن ویزہ سسٹم آیا ہے نادرا ہمیں لم سم رقم دے رہا ہے، چیئرمین کمیٹی نے ہدایت دی کہ آڈٹ حکام نادرا اور وزارت خارجہ کو بٹھا کر معاملہ حل کرے۔
کمیٹی نے وزارت خارجہ سے معاملے پر ایک مہینے میں رپورٹ طلب کرلی۔اجلاس کے دوران آڈٹ حکام نے وزارت خارجہ کے 2 افسران کو تنخواہوں اور الاونسز کی مد میں ڈبل ادائیگی کا انکشاف کیا اور بتایا کہ ایک افسر کو 33 مہینے اور ایک افسر کو 27 مہینے بیرون ملک تعیناتی کے باوجود ڈبل تنخواہ ملتی رہی۔وزارت خارجہ حکام نے کہا کہ وہ ڈبل پیمنٹ سے لاعلم تھے۔کمیٹی ممبران نے سوال اٹھایا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ان کے اکانٹس میں پیسے جاتے رہے اور انہیں نہیں پتہ تھا۔ پبلک اکانٹس کمیٹی نے معاملے کی انکوائری کرنے کی ہدایت کردی۔