چین کی جی ڈی پی کی شرح نمو میں 2025 کے لئے تقریباً 5 فیصد اضافے کا ہدف مقرر
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
چین کی جی ڈی پی کی شرح نمو میں 2025 کے لئے تقریباً 5 فیصد اضافے کا ہدف مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ: چین کی14 ویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس بیجنگ میں شروع ہو گیا۔
بدھ کے روز چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے اجلاس میں حکومت کی ورک رپورٹ پیش کی۔ ورک رپورٹ کے مطابق، سال 2025 کے لئے چین کی ترقی کے اہم متوقع اہداف یہ ہیں: جی ڈی پی کی شرح نمو تقریباً 5فیصد ہے۔ شہری اور دیہی علاقوں میں بے روزگاری کی شرح تقریباً 5.
معتدل نرم مانیٹری پالیسی نافذ کی جائے، ریزرو ریشو اور شرح سود کو وقت کیساتھ کم کیا جائے تاکہ وافر لیکویڈیٹی برقرار رکھی جائے۔ ریل اسٹیٹ مارکیٹ اور اسٹاک مارکیٹ کی صحت مند ترقی کو مزید فروغ دیا جائے، صارفی اشیاء کی تجارت میں مدد کے لئے 300 بلین یوآن کے انتہائی طویل مدتی خصوصی ٹریژری بانڈز کا انتظام کیا جائے۔ کھپت کے امکانات کو بڑھانے کے لئے تعطیلات کے نظام کو نافذ اور بہتر بنایا جائے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے لئے کی شرح چین کی
پڑھیں:
ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
کراچی:پاکستان کو درپیش 29.85 ارب ڈالر کی قلیل مدتی ادائیگیوں کے دباؤ، ریونیو شارٹ فال کو پورا کرنے اور ٹیکس نیٹ میں توسیع کے چیلنجز کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر کی پرواز جاری رہی۔
آئی ایم ایف کے ساتھ تیکنیکی مذاکرات ختم ہونے کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات شروع ہونے اور وزیرخزانہ کی اگلی قسط منظور ہونے امید کی خبر سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 10 پیسے کی کمی سے 279 روپے 56 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔
بعدازاں سپلائی میں بہتری رونما ہوتے ہی اختتامی لمحات میں مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے ڈالر نے یوٹرن لیا جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 10پیسے کے اضافے سے 279 روپے 86 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 07 پیسے کے اضافے سے 281 روپے 30 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔