بہاولپور: چولستان میں جھگی میں آگ لگنے سے چار کمسن بچے جاں بحق اور 60 سالہ خاتون بری طرح جھلس گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چولستان قلعہ ڈیرآور کے نزدیک جھگی میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں چار معصوم بچے جھلس کرجاں بحق ہوگئے جبکہ 60 سالہ خاتون جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق بدقسمت فیملی راجن پور سے چولستان ڈیرآور میں ذمہ دار کے پاس محنت مزدوری کے لیے آئی ہوئی تھی، 60 سالہ خاتون نذیراں مائی زوجہ قلندر بخش نےچائے بنانے کے لیے آگ لگائی تھی کہ یہ واقعہ پیش آگیا۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سالہ خاتون

پڑھیں:

کراچی میں ناظم آباد کے قریب گودام میں لگی آگ پرقابو پالیا۔

کراچی میں ناظم آباد کے قریب گودام میں آگ لگ گئی جس پر 8 گھنٹے گزرنے کے بعد قابو پالیا گیا۔ناظم آباد عیدگاہ گرانڈ کے قریب عمارت کی بیسمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، عمارت کے بیسمنٹ میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری کرنے والی کمپنی کا آفس قائم ہے، فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ لگنے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق شدید دھوئیں کی وجہ سے آگ بجھانے میں شدید مشکلات پیش آئیں، گودام میں ہوا کی آمد ورفت کا کوئی راستہ نہیں تھا، گودام میں دھواں بھرجانے کی وجہ سے فائر فائٹرز کو اندر جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ریسکیو حکام کے مطابق عمارت میں موجود دفاتر آگ لگنے کے وقت بند تھے۔

متعلقہ مضامین

  • بہاولپور: جھگیوں میں آتشزدگی، بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق
  • بہاولپور: جھگیوں میں آگ لگنے سے 4 بچے جھلس کر جاں بحق
  • بہاولپور میں غمناک واقعہ، ایک ہی خاندان کے 4 بچے جھلس کرجاں بحق ہوگئے
  • کوئٹہ؛ گیس لیکیج دھماکے میں خاتون سمیت 3 افراد جھلس گئے
  • گیس لیکیج دھماکے میں خاتون سمیت تین افراد جھلس گئے
  • کراچی گودام میں لگی آگ پرقابو پالیا۔
  • کراچی میں ناظم آباد کے قریب گودام میں لگی آگ پرقابو پالیا۔
  • سرگودھا سے شدید زخمی حالت میں ریچھ کو ریسکیو کرلیا گیا
  • قلات : خاتون بمبار کا خودکش حملہ، ایک ایف سی اہلکار شہید، 4 زخمی