پشاور: نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے افسر کو شہید کردیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے انسپکٹر شاہد انور ولد عبد الحنان شہد کردیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ پشاور کے تھانہ مچنی گیٹ کی حدود میں عزیر ٹاون کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے افسر کو شہید کیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس افسران مقامی پولیس کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملوث عناصر کا سراغ لگانے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کردیا اور شہر میں ناکہ بندیوں پر پولیس الرٹ ہوکر چیکنگ مزید سخت کردی۔جائے حادثہ پر موجود افسر نے کہا کہ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سوار نا معلوم افراد نے گھر کے قریب فائرنگ کرکے افسر کو شہید کیا، مزید تفتیش کے بعد حقائق اور قتل کی وجہ سامنے آئے گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فائرنگ کرکے افراد نے
پڑھیں:
بنوں حملہ: شہید ہونے والے 12 افراد میں سے 6 کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے
بنوں حملے میں شہید ہونے والے 12 افراد میں سے 6 کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے۔
گھر کے سربراہ خلیل نواز کا کہنا ہے کہ ابھی روزہ افطار ہی کیا تھا کہ دھماکا ہوگیا، پہلے دھماکے کی شدت کچھ کم تھی لیکن دوسرے دھماکے سے گھر کی چھتیں اور دیوار ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔
خلیل نواز نے کہا کہ دھماکے میں ان کی 4 بیٹیاں ،ایک بیٹا اور ایک بہو شہید ہوئے۔
خیال رہے کہ خارجی عناصر نے بنوں کنٹونمنٹ پر دہشت گرد حملے کی کوشش کی ، حملہ آوروں نے کنٹونمنٹ کی سیکیورٹی توڑنے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز کی فوری جوابی کارروائی نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔
بنوں کنٹونمنٹ پر حملہ آور تمام 16 دہشتگرد ہلاک، تصاویر اور ویڈیو جاریسیکیورٹی فورسز نے بنوں کنٹونمنٹ پر حملہ آور تمام 16 دہشتگرد ہلاک کردیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری 2 گاڑیاں چھاؤنی کی دیوار سے ٹکرائیں، بہادر جوانوں نے حملہ آوروں کا مؤثر مقابلہ کیا۔
سیکیورٹی فورسز نے حملہ کرنے والے تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک دہشت گردوں میں 4 خودکش حملہ آور بھی شامل تھے، شدید جھڑپ میں 5 بہادر جوان دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔
خودکش دھماکوں سے چھاؤنی کی دیوار کا ایک حصہ گر گیا، قریب واقع ایک مسجد اور ایک رہائشی عمارت شدید متاثر ہوئیں، مسجد اور عمارت کے متاثر ہونے سے 13 بےگناہ شہری شہید، 32 زخمی ہوگئے۔