پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب، سمری صدر مملکت کو ارسال WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب کر لیا گیا۔
وزارت پارلیمانی امور نے 10 مارچ کو طلب کئے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کیلئے سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی، صدر مملکت آصف علی زرداری مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، صدر مملکت کے خطاب سے نیا پارلیمانی سال شروع ہوگا۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس بھی 11 مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مشترکہ اجلاس مارچ کو طلب صدر مملکت

پڑھیں:

پارلیمنٹ میں احتجاج ، ایوان میدان جنگ بن گیا

سربیا کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے احتجاج سے ایوان میدان جنگ بن گیا

سربیا کی پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران اپوزیشن ارکان نے اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے باعث ایوان میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔سربیا کی پارلیمنٹ میں منگل کے روز اپوزیشن ارکان نے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایوان میں اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے باعث ایوان میں افراتفری پھیل گئی۔

پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران جب حکمران جماعت سربین پروگریسو پارٹی (ایس این ایس) کی قیادت میں اتحادی حکومت نے ایجنڈے کی منظوری دی، تو کچھ اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر اسپیکر کی طرف بڑھے جہاں ان کی سکیورٹی گارڈز کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔

اس دوران دیگر اپوزیشن ارکان نے اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کے شیل پھینکے جس کے نتیجے میں ایوان دھوئیں سے بھر گیا۔پارلیمنٹ کی اسپیکر آنا برنابچ کے مطابق ہنگامے میں دو اراکینِ پارلیمنٹ زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا سینیٹ اجلاس بلانے کا فیصلہ
  • صدرمملکت نے سینیٹ کااجلاس کل طلب کرلیا
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں امیگریشن پالیسی پر تنقید ‘ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے پر زور
  • صدر ٹرمپ کا امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے پہلا خطاب
  • صدر مملکت 10 مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
  • صدرمملکت کا 10مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
  • پارلیمنٹ میں احتجاج ، ایوان میدان جنگ بن گیا
  • چین میں چودہویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس بدھ کو شروع ہو گا