اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت عبد الرحمن کانجو، وزیر مملکت طلال چوہدری اور معاون خصوصی ہارون اختر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم نے تمام عہدیداران کو وفاقی کابینہ کا حصہ بننے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں گے اور ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

وفاقی کابینہ کے نئے ارکان نے وزیراعظم پر اعتماد ظاہر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ملک و قوم کی بہتری کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کا جنگلی حیات کے عالمی دن پر خصوصی پیغام

وزیراعظم محمد شہباز شریف — فائل فوٹو 

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنگلی حیات کے عالمی دن پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگلی حیات کا عالمی دن انسانیت اور فطرت کے درمیان تعلق کے طور پر منایا جاتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے ذمہ داری پر غور کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو مسحور کن حیاتیاتی تنوع سے نوازا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم کیخلاف شکایات کا نوٹس

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم کے خلاف شکایات کا نوٹس لے لیا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ گرین پاکستان پروگرام مقامی کمیونٹیز کو معاشی مواقع فراہم کرتا ہے، یہ پروگرام غیر قانونی شکار اور رہائش گاہوں کی تباہی کو روکتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حیاتیاتی تنوع کی اہمیت پر بیداری پیدا کرنے کی کوششوں کو مضبوط بنا رہے ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ آئیں پاکستان کی خوبصورت جنگلی حیات کی بہتری کے لیے مل کر کام کریں اور عالمی برادری کے ایک فرض شناس رکن کے طور پر اپنی ذمے داری پوری کریں۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کے وفاقی کابینہ ارکان کو قلمدان سونپنے سے قبل صلاح مشورے
  • معروف صنعت کار وفاقی کابینہ میں شامل
  • معروف صنعت کار ہارون اختر خان کو وفاقی كابینہ میں شامل کر لیا گیا
  • وزیراعظم سے وفاقی وزیر امیرمقام کی ملاقات، خیبرپختونخوا دورے کی دعوت دیدی
  • وفاقی حکومت کا کامیاب پہلا سال، وزیراعظم اور کابینہ، عوام کے سامنے ایک سال کی کارکردگی پیش کریں گے.
  • شہباز شریف سے جین میریٹ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
  • خصوصی وفاقی کابینہ اجلاس کل؛ وزیراعظم ایک سالہ کارکردگی پیش کریں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا
  • وزیراعظم شہباز شریف کا جنگلی حیات کے عالمی دن پر خصوصی پیغام